ترکی کے ایک نجی اسپتال کے کورونا وارڈ میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی کے صوبے غازیانتپ میں سانکو یونیورسٹی اسپتال اسپتال میں آگ لگ گئی ہے جبکہ آگ آکسیجن سلنڈر پھٹنے کے باعث لگی ہے۔
اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں آکسیجن کا سیلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی ہے جبکہ اس وارڈ میں کورونا کے مریض زیر علاج تھے۔
آگ لگنے کے اس واقعے میں 8 مریض لقمہ اجل بن گئے ہیں تاہم امدادی کاموں کے دوران 14 مریضوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News