Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

لندن میں مسیحی برادری اس دفعہ کرسمس کا تہوار نہ منا سکی

Now Reading:

لندن میں مسیحی برادری اس دفعہ کرسمس کا تہوار نہ منا سکی

برطانیہ کے دوسرے شہروں کی طرح لندن میں بھی مسیحی برادری اس دفعہ کرسمس کا تہوار نہ منا سکی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق لندن کو ٹیئر فور میں رکھا گیا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کے ایک دوسرے سے ملنے اور اجتماعات پر پابندی ہے اس سے پہلے حکومت نے 23 دسمبر سے 27 دسمبر تک لوگوں کو کرسمس کی خوشیاں منانے کے لیے کچھ سہولت دی تھی تاہم کورونا وائرس کی نئی شکل کی بڑھتی ہوئی شدت کی وجہ سے برطانیہ کے بہت سے علاقوں میں ٹیئر فور کا نفاذ کر دیا گیا۔

ہر سال مسیحی برادری اپنے گرجا گھروں کو برقی قمقموں لائٹوں سے سجاتی تھی 24 دسمبر کی رات کو کیرل سروسز ہوتی اور مسیحی گیت گائے جاتے جبکہ 25 دسمبر کو دن کرسمس کی تقریبات ہوتی جس میں پاسٹر اوربشپ لوگوں کو حضرت عیسی علیہ السلام کی زندگی کے متعلق لیکچر دیتے۔

ایسٹ لندن میں کرسمس کی سب سے بڑی تقریب ہر سال سینٹ اینڈریو چرچ الفرڈ  میں منعقد ہوتی تھی لیکن اس سال کوئی تقریب منعقد نہیں ہوئی تاہم کچھ گرجا گھروں کی جانب سے  آن لائن تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حزب اللہ کا اسرائیل پر میزائل اور ڈرون حملہ، متعدد اسرائیلی فوجی زخمی
دبئی، شدید بارشوں کے باعث مڈل ایسٹ انرجی 2024 نمائش ملتوی
کابل ایئر پورٹ پر خودکش حملے کے نئے حقائق منظر عام پر آگئے
مودی سرکار کا سوشل میڈیا پر بلا جواز کریک ڈاؤن
دبئی میں طوفانی بارشوں سے نظام زندگی درہم برہم؛ ویڈیو وائرل
یوکرین پر روسی میزائل حملہ، 13 افراد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر