Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹرمپ امریکی پارلیمنٹ پر حملہ انجوائے کرتے رہے، ویڈیو منظرِ عام پر آگئی

Now Reading:

ٹرمپ امریکی پارلیمنٹ پر حملہ انجوائے کرتے رہے، ویڈیو منظرِ عام پر آگئی

امریکی صدر ٹرمپ کی اہلیہ کے ساتھ کیپیٹل حملے کی لائیو کوریج انجوائے کرنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔

وائرل ہوئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اہلخانہ اور دوستوں کے ہمراہ موسیقی کے شور میں صدر ٹرمپ اپنے حامیوں کا پارلیمنٹ پر دھاوا اور توڑ پھوڑ ٹی وی اسکرینز پر براہ راست دیکھ رہے ہیں جبکہ اس موقع پر موجود خواتین و دیگر لوگ موسیقی پر رقص بھی کرتے نظر آرہے ہیں۔

اپنے حامیوں کو کشیدگی پھیلانے پر آمادہ کرنے اور اکسانے والے ٹرمپ خود اس منظر سے بھر پور لطف اُٹھاتے رہے۔

دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کی جانب سے بدھ کے روز امریکی کانگرس پر حملے اور ’ غیر ذمہ دارانہ ‘ ٹویٹس کے پیش نظر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاﺅنٹ مستقل بنیادوں پر معطل کر دیاگیا ہے۔

Advertisement

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ٹویٹر انتظامیہ کی جانب سے یہ فیصلہ کیپٹل ہل میں مزید اشتعال انگیزی کو روکنے کیلئے کیا گیاہے ۔

ٹوئٹر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاونٹ مستقل طور پر بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا تشدد پر مزید اکسائے جانے کے خطرے کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔

 ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کی جانے والی حالیہ ٹوئٹس اور سیاق و سباق کا بغور جائزہ لینے کے بعد کیا گیا ہے۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بدھ کے روز ٹرمپ کے اپنے حمایتوں کیلئے پیغامات پر ٹویٹ کی جانب سے ان کا اکاﺅنٹ بارہ گھنٹوں کیلئے معطل کیا گیا تھا اور ٹویٹر انتظامیہ کی جانب سے متنبہ کیا گیا تھا کہ اگر ٹرمپ کی جانب سے اس پلیٹ فارم کے قواعد کی پھر سے خلاف ورزی کی گئی تو ان پر یہ پابندی مستقل طور پرعائد کر دی جائے گی۔

خیال رہے کہ بدھ کو امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے متعدد ٹوئٹس کی گئی تھیں جن میں انھوں نے کیپیٹل ہل پر حملہ کرنے والے لوگوں کو محبِ وطن کہہ کر پکارا تھا۔جمعرات کو فیس بک نے کہا تھا کہ وہ غیر معینہ مدت تک کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاونٹ معطل کر رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسرائیلی فوج کا حزب اللہ کے 40 ٹھکانوں پر حملے کا دعویٰ
غزہ پر امریکی یونیورسٹیز میں احتجاج کے دوران بڑے پیمانے پر گرفتاریاں
اردو زبان کے ممتاز شاعر رخسار ناظم آبادی نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک
دنیا بھر میں کل گلابی چاند کا نظارہ دیکھنے کو ملے گا
براعظم ایشیا، گلوبل وارمنگ کا سب سے زیادہ شکار ہونے والا خطہ
افغانستان کی تباہ کن معیشت سے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر