Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

لندن: لاک ڈاؤن میں مرحلہ وار نرمی

Now Reading:

لندن: لاک ڈاؤن میں مرحلہ وار نرمی
لندن

لاک ڈاؤن میں مرحلہ وار نرمی کا اعلان کردیا گیا ہے، برطانوی وزیراعظم نے روڈ میپ کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے ملک میں عائد لاک ڈاؤن میں مرحلہ وار نرمی سے متعلق اعلان کردیا۔

برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ 21 جون تک لاک ڈاؤن کی تمام پابندیاں ختم کردی جائیں گی جبکہ لاک ڈاؤن چار مرحلوں میں ختم کیا جائے گا اور ہر مرحلے کے درمیان پانچ ہفتوں کا وقفہ ہوگا۔

بورس جانسن نے یہ بھی کہا کہ پہلا مرحلہ دو حصوں پر مشتمل ہوگا جبکہ 8 مارچ سے تمام اسکول کھل جائیں گے، آوٹ ڈور کھیلوں کی سرگرمیوں کی اجازت ہوگی اور بعض اسکول ٹیسٹ کے انتظامات کیلئے کچھ تاخیر سے کھل سکتے ہیں۔

برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 8 مارچ سےعوامی مقامات مثلاً پارک وغیرہ میں دو افراد مل کر پکنک کرسکیں گے جبکہ29 مارچ سے دو گھرانوں کے چھ افراد گھر سے باہر اور  پرائیوٹ گارڈن میں ملاقات کرسکیں گے اور کئیر ہومز کے ہر رہائشی کو ایک شخص سے ملاقات کی اجازت ہوگی جو ہاتھ بھی پکڑ سکے گا۔

Advertisement

بورس جانسن کا یہ بھی کہنا تھا کہ 29 مارچ سے ٹینس اور باسکٹ بال کورٹس اور گالف کورس کے علاوہ فٹ بال گراونڈ بھی کھل جائیں گے جبکہ29 مارچ سے لوگ اپنے علاقوں سے باہر جاسکیں گے لیکن وہاں رات گذارنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ 12 مارچ سے مختلف گھرانوں جے افراد بئیر گارڈن میں ملاقات بھی کرسکیں گے جبکہ12 اپریل سے دکانیں، ہیر ڈریسرز، جم اور آوٹ ڈور مہمان نوازی کے شعبہ کھلے گا اور 17 مئی سے پب، ریاٹورنٹ اور سینما کھل جائیں گے۔

بورس جانسن نے یہ بھی کہا کہ مرحلہ وار پابندیوں کو ختم کرنے سے قبل چار شرائط کو لازما پورا کرنا ہوگا جبکہ ان شرائط میں، ویکسین پروگرام، اموات میں کمی، انفیکشن کی شرح اور نئے وائرس کی صورت حال شامل ہوگی۔

 برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے مزید کہا کہ حکومت باقاعدگی سے اقدامات کا جائزہ لے گی،سماجی دوری کم کرنے اور انٹرنیشنل ٹریول کی اجازت کا جائزہ لیا جائے گا ویلز، اسکاٹ لینڈ اور ناردرن آئرلینڈ لاک ڈاؤن میں نرمی کے حوالے سے مختلف حکمت عملی اختیار کرینگے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کینیا: ہیلی کاپٹر حادثے میں آرمی چیف سمیت 10 فوجی افسران ہلاک
دبئی میں بارشوں کے بعد سبز بادل نمودار؛ ویڈیو وائرل
اسرائیلی حملہ ناکام بنانے کے بعد تہران سے پروازیں بحال
بھارت مذہبی آزادی کیلئے سب سے بڑا خطرہ
اسرائیل کا ایران پر حملہ، ایران نے فضائی دفاعی نظام فعال کردیا
عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ ماہرین فلکیات کی پیشگوئی سامنے آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر