بھارت میں مودی حکومت کی ناقص پالیسیوں کیخلاف صرف کسان برادری ہی نہیں بلکہ ملک بھر کے تاجر اور ٹرانسپورٹرز بھی سراپا احتجاج ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق تاجر اور ٹرانسپورٹرز نے پورے ملک میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔
مودی سرکار میں جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سمیت دیگر اقدامات کیخلاف آج بھارت میں مکمل ہڑتال کا اعلان کیا گیا تھا۔
ملک بھر کی تقریباً 40 ہزار تاجر تنظیموں اور ٹرانسپورٹرز نے اس ہڑتال کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔
دوران ہڑتال مارکیٹیں اور پبلک ٹرانسپورٹ مکمل بند رہیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News