امریکا نے مقبوضہ کشمیر پر واضح موٗقف دیتے ہوئے جموں و کشمیر میں معاشی اور سیاسی سرگرمیاں بحال ہونے کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نڈپرائس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں ہونے والی پیش رفت پر گہری نظر ہے، کشمیر سے متعلق امریکی پالیسی میں تبدیلی نہیں آئی۔
امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ امریکا کے بھارت اور پاکستان دونوں کے ساتھ اہم تعلقات ہیں، کشمیر سمیت دیگر امور پر پاک بھارت براہ راست مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ نڈپرائس نے مزید کہا کہ کشمیر میں سیاسی اور معاشی حالات کو بحال ہونا چاہیے، مشترکہ مفادات کے حصول کے لئے پاکستان سے تعاون جاری رہے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News