دنیا بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال میں کورونا وائرس کے کیسز میں بھی ایک ٹہراؤ کے بعد پھر سے اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
اس ضمن میں عالمی ادارہ صحت کی جانب سے دنیا بھر کے تمام ممالک کو کورونا سے لڑنے کیلئے اقدامات میں نرمی نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتہ زیادہ کیسز ریکارڈ ہوئے اور اس طرح کی صورتحال حیران کن نہیں بلکہ مایوس کن ہے۔
عالمی ادارہ صحت نے مزید کہا ہے کہ کورونا وباء کے حوالے سے اگر صرف ویکسین پر ہی انحصار کیا گیا تو یہ بہت بڑی غلطی ہوگی۔
عالمی ادارہ صحت نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران بڑھتے ہوئے کورونا کے کیسز دیکھتے ہوئے ممالک پر زور دیا کہ وہ اس بیماری سے لڑنے کے لئے اقدامات میں نرمی نہ کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News