پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج صحت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔
اس دن کو منانے کا مقصد صحت کے شعبے میں کام کرنے والوں کی خدمات کا اعتراف کرنا ہے۔
ہر سال صحت کے کسی خاص موضوع کے تحت دنیا کے تمام ممالک اِس دن کو مناتے ہیں۔
رواں سال عالمی دن کا موضوع بہتر اور صحت مند دنیا کیلئے مشترکہ کوششیں کرنا ہے۔
Tomorrow, April 7, is #WorldHealthDay.
Join us as we strive towards building a fairer, healthier world 🌎🌍🌏 post-#COVID19.
Together we can achieve #HealthForAll!
👉 https://t.co/a163IKtUtc pic.twitter.com/snnlLaf1R4
— World Health Organization (WHO) (@WHO) April 6, 2021
خیال رہے کہ عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے 1950ء سے ہر سال دنیا بھر میں 7 اپریل کو صحت کا عالمی دن منایا جاتا ہے جس کا مقصد دنیا بھر میں صحت و امراض سے بچاؤ کے لئے شعور اجاگر کرنا ہے۔
1948ء میں یہی دن تھا جس روز عالمی ادارہ صحت کا قیام عمل میں آیا تھا۔