ملکہ برطانیہ کے شوہر ڈیوک آف ایڈنبر شہزادہ فلپ کی آخری رسومات ادا کردی گئیں ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آنجہانی شہزادہ فلپ کی میت کو ان کی آخری خواہش کے مطابق ان کی اپنی ڈیزائن کردہ گاڑی میں ونڈزر کاسل لایا گیا جہاں ان کی آخری رسومات ادا کی گئیں، اُن کی آخری رسومات کے آغاز میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی تھی۔
شہزادہ فلپ کی آخری رسومات میں پرنس چارلس، پرنس ولیم ، پرنس ہیری اور ملکہ برطانیہ بھی شریک ہوئیں۔
کورونا وائرس کے باعث شاہی خاندان کے صرف 30 افراد رسومات میں شریک ہوسکے۔
ملکہ کی ہدایت کے مطابق رسومات میں شریک افراد نے ماسک پہن رکھے تھے اور ضوابط کے مطابق باہمی فاصلہ بھی برقرار رکھا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News