کورونا وباء کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران برازیل میں ہونے والی 4000 سے زائد ہلاکتوں نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔
برازیل میں کورونا وائرس سے ایک دن میں ریکارڈ 4 ہزار سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔
برازیل میں ہلاکتوں کی کل تعداد 337،000 کے قریب ہوگئی ہے جو امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔
کورونا وائرس کے باعث اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ کچھ شہروں میں علاج کے منتظر دم توڑنے لگے ہیں۔
دوسری جانب صدر جائر بولسنارو وباء کو روکنے کے لئے کسی بھی قسم کے لاک ڈاؤن کی مخالفت پر قائم ہیں۔
ان کا مؤقف ہے کہ لاک ڈاؤن سے معیشت کو پہنچنے والا نقصان وائرس کے اثرات سے بھی زیادہ خراب ہوگا۔