مصنوعات کی آن لائن خریداری کی معروف ویب سائٹ ایمزون سمیت گوگل اور فیس بک کے ملازمین پر مشتمل مخلوط یونین نے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آن لائن خریداری کی ویب سائٹ کےملازمین کا فلسطین سے اظہاریکجہتی کے ساتھ ہی اسرائیلی جارہیت کا شکار ہونے والے مظلوم فلسطینی افراد کیلئے فنڈز کی فراہمی کا مطالبہ کردیا ہے۔
ملازمین کی یونین کا کہنا ہے کہ قتل عام اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی سازش کاحصہ نہیں بنیں گے، اسلاموفوبیا اور نسلی منافرت کی معاشرے میں کوئی جگہ نہیں ہے۔
یہودی ملازمین نے بھی اسرائیل کی کارروائیوں کیلے حمایت مانگنے والوں سے لاتعلقی ظاہر کردی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News