نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے اپنی شادی کا اعلان کردیا

عروبہ خانویب ایڈیٹر

06th May, 2021. 03:55 pm
نیوزی لینڈ

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کی جانب سے اپنی شادی کا اعلان کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیراعظم  جیسنڈا آرڈرن نے اپنی شادی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ گرمیوں کے دوران شادی کریں گی۔

خیال رہے کہ  جیسنڈا آرڈرن کی جانب سے ابھی تک شادی کی کوئی تاریخ نہیں بتائی گئی ہے لیکن وہ اپنی شادی سادگی سے کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم  جیسنڈا آرڈرن کے منگیتر کلارک گیفولڈ ہیں جن کی عمر 40 سال ہے اور وہ  ایک ٹی وی شو کے میزبان ہیں۔

Adsense 300×250