خواتین کو بغیر محرم کے حج اور عمرہ ادا کرنے کی اجازت

عروبہ خانویب ایڈیٹر

14th Jun, 2021. 02:04 pm
وزارت سعودی عرب

خواتین کو بغیر محرم کے حج اور عمرہ کی اجازت دے دی گئی ہے۔

اس ضمن میں وزارت سعودی عرب کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے حج و عمرہ کے لے خواتین کو بغیر محرم کے درخواست جمع کروانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

وزارت سعودی عرب کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے محرم کے بغیر خواتین کو خواتین کے گروپ میں شامل کیا جائے گا۔

اس سے قبل عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق  سعودی حکومت نے تاریخ میں پہلی بار خواتین کو تنہا اور آزاد زندگی گزارنے کی اجازت دی گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد کے وژن 2023 کے اہم نکات میں سے ایک خواتین کو خود مختار بنانا بھی شامل ہے ۔

قانون میں ترمیم کےمطابق  خواتین کو اب  دیگر کئی معاملات میں  بھی اپنے مرد سرپرستوں کی اجازت لینا ضروری نہیں ہوگا۔

Adsence 300X250