Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

دبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دو مسافر طیارے آپس میں ٹکرا گئے۔

Now Reading:

دبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دو مسافر طیارے آپس میں ٹکرا گئے۔
Dubai Airport

دبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دو مسافر طیارے آپس میں ٹکرا گئے۔

عرب خبررساں ادارے کے مطابق دبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر یہ حادثہ جمعرات کی صبح پیش آیا جہاں فلائی دبئی اور گلف ائیرلائن کے دو مسافر طیارے ٹیکسی روڈ پر آپس میں ٹکرا گئے تاہم اس واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

حادثے سے متعلق ائیرلائن فلائی دبئی کا کہنا ہےکہ ان کے طیارے بوئنگ 737 نے کرغزستان کے لیے اڑان بھرنا تھی تاہم حادثے میں جہاز کے معمولی متاثر ہونے کے بعد اسے کھڑا کردیا گیا ہے اور اب مسافروں کو دوسری پرواز سے پہنچایا جائیگا۔

ائیرلائن کا کہنا تھا کہ حادثے میں جہاز کے پروں کو نقصان پہنچا ہے اور ہم اس حادثے سے متعلق متعلقہ حکام کے ساتھ تحقیقات کررہے ہیں۔

دوسری جانب گلف ائیر کا کہنا ہےکہ اس معمولی حادثے میں ان کا جہاز دوسری ائیرلائن کے جہاز سے ٹکرایا جس سے اس کی دُم کو نقصان پہنچا تاہم ائیرلائن کی جانب سے دوسرے جہاز کی نشاندہی نہیں کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت مذہبی آزادی کیلئے سب سے بڑا خطرہ
اسرائیل کا ایران پر حملہ، ایران نے فضائی دفاعی نظام فعال کردیا
عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ ماہرین فلکیات کی پیشگوئی سامنے آگئی
افغانستان؛ طالبان کے دورِ اقتدار میں آزادی صحافت پر وار جاری
مودی سرکار کی اگنی پتھ اسکیم پر کانگریس کی کڑی تنقید
انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد سونامی الرٹ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر