بھارت میں مون سون کی بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال سنگین ہوگئی ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں پہاڑ سے گرنے والی چٹانوں نے تباہی مچاتے ہوئے راستے میں آنے والی ہر شے کو برباد کردیا ہے۔
یہ فسوسناک حادثہ آج صبح پیش آیا ہے جبکہ واقعے میں نو افراد ہلا ک ہوگئے ہیں اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
دوسری جانب مغربی ریاست مہاراشٹر میں جاری سیلابی صورتحال سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ جاری ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ مختلف حادثات و واقعات میں اب تک ایک سو پچاس سے زائد افرا مارے گئے ہیں جبکہ ڈیڑھ لاکھ سے زائد نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ نوے ہزار سے زائد شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News