Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی حکومت نے پاکستانی طلبہ کو بڑی خوشخبری سنا دی

Now Reading:

سعودی حکومت نے پاکستانی طلبہ کو بڑی خوشخبری سنا دی
سعودی حکومت

سعودی حکومت نے پاکستانی طلبہ کو بڑی خوشخبری سنا دی، سعودی عرب نے 600 پاکستانی طلبا کے لیے اسکالرشپ دینے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی حکام کی جانب سے جاری ہونے والے اعلان کے مطابق 600 پاکستان طالب علموں کو اسکالر شپ دی جائے گی، اسکالرشپ کے تحت پاکستانی طلبہ ڈپلومہ ، بیچلرز، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی لیول کی ڈگری حاصل کرسکیں گے۔

سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر بلال اکبر نے کہا کہ اسکالر شپ 75 فیصد پاکستان اور 25 فیصد سعودی عرب میں زیر تعلیم طلبہ کے لیے ہے جس کے تحت سعودی عرب کی 25 جامعات میں پاکستانی طلبہ تعلیم حاصل کریں گے۔

بلال اکبرکا کہنا تھا کہ ہر یونیورسٹی کا اپنا معیار اور طریقہ کار ہوگا ،طلبا کو یونیورسٹی ویب سائٹ اور آن لائن پورٹل پر درخواست دینا ہوگی۔

پاکستانی سفیرکا کہنا تھا کہ پاکستانی طالب علم اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، اسکالر شپ میں ہر سال طلبہ کی تعداد میں اضافہ ہوتا رہے گا جبکہ اس حوالے سے سعودی وزارت تعلیم کی شرائط پاکستانی سفارت خانے کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔

Advertisement

بلال اکبر نے کہا کہ اسکالر شپ میں قانون، انجینئر، ایڈمنسٹریشن، معاشیات اور کمپیوٹر سائنس کے مضامین شامل ہیں۔

بلال اکبرنے کہا کہ سعودی عرب کی اسکالر شپ کے لیے مرد وخواتین دونوں درخواست دے سکتے ہیں، ڈگری پروگرام کے لیے درخواست دینے والوں کی عمریں 17 سے 25 سال کے دوران، ماسٹرز کے لیے 30 سال جبکہ پی ایچ ڈی کے لیے 35 سال سے کم ہونی چاہیے۔

پاکستانی سفیر نے یہ بھی کہاکہ اسکالرشپ حاصل کرنے والے طلبا کو دوران تعلیم سعودی عرب میں مفت رہائش کی سہولت اور شادی شدہ طلبا کو ابتدائی تین ماہ فرنشنگ الاونس بھی فراہم کیا جائے گا ۔

بلال اکبر کا کہنا تھا کہ  سعودی عرب آمد اور واپسی کے لیے مفت ایئر ٹکٹ اور شادی شدہ ہونے کی صورت میں اہل خانہ کے لیے مفت طبی علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر بلال اکبر کا مزید کہنا تھا کہ یونیورسٹی میں کھانے پینے سمیت کھیلوں کی سرگرمیوں کے لیے رعایتی نرخ ہوں گے، سائنس کی تعلیم حاصل کرنے والے طلبا کو ماہانہ 900 سعودی ریال جبکہ آرٹس والوں کو 850 سعودی ریال ماہانہ الاونس دیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد سونامی الرٹ جاری
آتش فشاں پھٹنے سے انڈونیشیا میں سونامی الرٹ جاری
اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کیلئے ووٹنگ آج ہوگی
حزب اللہ کا اسرائیل پر میزائل اور ڈرون حملہ، متعدد اسرائیلی فوجی زخمی
دبئی، شدید بارشوں کے باعث مڈل ایسٹ انرجی 2024 نمائش ملتوی
کابل ایئر پورٹ پر خودکش حملے کے نئے حقائق منظر عام پر آگئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر