Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مسجد الحرام میں ادائیگی نماز کے لئے سماجی فاصلے کی شرط ختم، ویڈیو وائرل

Now Reading:

مسجد الحرام میں ادائیگی نماز کے لئے سماجی فاصلے کی شرط ختم، ویڈیو وائرل
مسجد الحرام

سعودی حکومت کی جانب سے مسجد الحرام میں نماز کی ادائیگی کے لئے سماجی فاصلے کی شرط ختم کردی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق مسجد الحرام میں سماجی فاصلے کی پابندی ختم ہوگئی ہے جس کے تحت صفوں میں نصب کیے گیے نشانات ہٹا دیے گئے ہیں۔

حکام نے مزید کہا کہ مسجد الحرام کے علاوہ مدینہ کی مسجد نبوی میں بھی نرمیوں کے بعد پوری صلاحیت سے کام کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

Advertisement

تاہم مسجد میں آنے والے تمام افراد کے لیے لازم ہے کہ انھوں نے ویکسین کی دو خوراکیں حاصل کی ہوں۔ اس کے علاوہ نمازیوں کے لیے لازم ہے کہ وہ چہروں پر ماسک پہنیں۔

زائرین کے لیے لازمی ہے کہ وزارت حج اور عمرہ کی دو ایپس کے ذریعے عمرہ کرنے یا مسجد الحرام میں نماز ادا کرنے کے لیے باقاعدہ اندراج کروائیں۔

Advertisement

خیال رہے کہ سعودی عرب نے کووڈ کے پھیلاؤ کے پیش نظر مارچ 2020 کے دوران مسجد الحرام کو بند کر دیا تھا۔ مگر پھر کچھ ماہ بعد سے وہاں سماجی فاصلے کے ساتھ نماز ادا کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

رواں سال جولائی کے دوران قریب 60 ہزار مقامی افراد کو حج کے لیے خانہ کعبہ آنے کی منظوری دی گئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
6 سیکنڈ میں تصویر میں موجود اخبار تلاش کریں!!!
دنیا کی سب سے بڑی لفٹ کہاں موجود ہے؟
استاد بارات چھوڑ کر امتحان لینے اسکول پہنچ گیا؛ ویڈیو وائرل
27 سالہ خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش
دنیا کا پہلا گولڈ پلیٹڈ ہوٹل جہاں ہر شے سونے کی تہہ میں لپٹی ہوئی ہے
اے سی کے بغیر گرمی سے کیسے بچیں؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر