سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جلد ہی لانچ ہونے والی ویب سائٹ ’ٹروتھ سوشل‘ کو ہیک کرلیا گیا ہے۔
اس حوالے سے جاری رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایک نامعلوم ہیکر کی جانب سے ٹروتھ سوشل کو ہیک کر کے اس پر سور کی تصاویر لگائی ہے۔
رپورٹس میں بتایا ہے کہ ہیکرز کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کی سوشل میڈیا نیٹ ورک کی ویب سائٹس کے متعدد اکاؤنٹس کو بھی ہیک کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے نا معلوم ہیکرز کی جانب سے یہ اقدام نفرت کے خلاف آن لائن جنگ کا حصہ ہے۔
خیال رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے حوالے سے بڑا اعلان کیا گیا ہے جس کے مطابق اب وہ اپنی ویب سائٹ لانچ کریں گے۔
اس حوالے سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے نئی سوشل میڈیا ایپ کا نام ‘ٹروتھ سوشل‘ رکھا ہے۔
ٹرمپ کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم لانچ کرنے کا مقصد ان کا مشن ‘بڑی ٹیک کمپنیوں‘ کا مقابلہ کرنا ہے جو اپنی اجارہ داری کا فائدہ اٹھا کر امریکا میں مخالف آوازوں کو دبا رہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News