کورونا کی نئی قسم اومیکورن کے منظر عام پر آنے کے بعد جہاں دنیا بھر کے ممالک جنوبی افریقا سے اپنے فضائی رابطے منقطع کررہے ہیں وہیں سعودی عرب نے وہاں کی صورت حال کو اطمینان بخش قرار دے دیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق جنوبی افریقا میں سعودی سفارت خانے نے کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے پھیلاؤ کے بعد صحت کی صورت حال کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ جنوبی افریقا میں صحت کے حوالے سے صورت حال اطمینان بخش اور مستحکم ہے۔ جس کے باعث سفارت خانے نے بھی کسی قسم کے خاص حفاظتی اقدامات نہیں کئے۔
سعودی سفارت خانے نے جنوبی افریقا میں موجود اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ طبی احتیاطی اقدامات پر مکمل عمل درامد کریں اور کسی بھی ہنگامی صورت حال کے پیش ظر سفارت خانے سے رابطہ کریں۔
واضح رہے کہ چند روز قبل جنوبی افریقا میں کورونا وائرس کی نئی قسم دریافت ہوئی تھی، جس کی وجہ سے دنیا کے کئی ملکوں نے جنوبی افریقا سمیت 6 افریقی ملکوں سے تمام تر فضائی رابطے منقطع کردیئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News