Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

افریقا اور ہانگ کانگ کے بعد یورپ میں بھی اومی کورن کے کیسز کی تصدیق

Now Reading:

افریقا اور ہانگ کانگ کے بعد یورپ میں بھی اومی کورن کے کیسز کی تصدیق
ایف ڈی اے کی اومیکرون ریپڈ ٹیسٹ کے لیے وارننگ جاری

افریقا اور ہانگ کانگ کے بعد یورپ کے کئی ملکوں میں بھی کورونا کی نئی قسم اومی کرون کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں 2 افراد میں اومی کرون کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے، اس حوالے سے برطانوی وزیر صضت ساجد جاوید نے کہا ہے کہ جن دو افراد میں یہ وائرس پایا گیا ہے ان کا براہ راست تعلق جنوبی افریقا سے آنے والے مسافروں کے ساتھ ہے۔

جرمنی میں بھی اومی کرون وائرس کی موجودگی کی تصدیق کی گئی ہے، جرمن حکام کے مطابق جرمن صوبے ہیسے میں جنوبی افریقا سے واپس آنے والے ایک شخص میں اومی کرون کی علامات کی تشخیص ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ باویریا میں بھی ایک شخص میں اس وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔ ان دونوں افراد کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہوں نے خود کو قرنطینہ نہیں کیا تھا۔

برطانیہ اور جرمنی کے علاوہ اٹلی اور جمہوریہ چیک میں بھی سرکاری سطح پر ایک ایک مریض میں اس وائرس کی تشخیص کی گئی ہے۔

ہالینڈ کی وزارت صحت سے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ رواں ہفتے جنوبی افریقا سے آنے والے جن 61 مسافروں میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی وہ ممکنہ طور پر اومی کرون کے کیسز ہو سکتے ہیں تاہم ابھی اس کی باضابطہ طور پر تصدیق نہیں کی جاسکتی۔

Advertisement

واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے ‘اومی کرون‘ کو کورونا کی دیگر اقسام سے زیادہ مہلک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اومی کرون کے حقیقی خطرات ابھی تک سمجھ میں نہیں آسکے ہیں، لیکن ابتدائی شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ یہ وائرس بہت زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے ۔ وہ لوگ جو کووڈ 19 میں مبتلا ہونے کے بعد صحت یاب ہوگئے ہیں وہ بھی اومی کرون کا شکار ہوسکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت مذہبی آزادی کیلئے سب سے بڑا خطرہ
اسرائیل کا ایران پر حملہ، ایران نے فضائی دفاعی نظام فعال کردیا
عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ ماہرین فلکیات کی پیشگوئی سامنے آگئی
افغانستان؛ طالبان کے دورِ اقتدار میں آزادی صحافت پر وار جاری
مودی سرکار کی اگنی پتھ اسکیم پر کانگریس کی کڑی تنقید
انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد سونامی الرٹ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر