Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکا نے روس کے مزید 27 سفارت کاروں کو ملک بدر کردیا

Now Reading:

امریکا نے روس کے مزید 27 سفارت کاروں کو ملک بدر کردیا

امریکا نے ایک بار پھر 2 درجن سے زائد روسی سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا نے روس کے 27 سفارت کاروں کے ویزوں میں توسیع سے انکار کرتے ہوئے 30 جنوری تک ملک چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق روس کے امریکہ میں سفیر اناتولی انتونیوف نے کہا ہے کہ 27 روسی سفارت کاروں اور ان کے اہل خانہ کو امریکہ سے نکال دیا گیا ہے اور وہ 30 جنوری کو وہاں سے چلے جائیں گے۔

روس اور امریکا کے درمیان سفارتی جنگ تیز ہونے کے نتیجے میں امریکا نے روس کے 27 سفارت کاروں کو ملک بدر کیا ہے۔

روسی سفیر اناتولی انتونوف نے سنیچر کو سولوویف کے لیے ایک کو لائیو ویڈیو انٹرویو میں کہا کہ ہمارے سفارت کاروں کو نکالا جا رہا ہے۔ میرے ساتھیوں کا ایک بڑا گروپ (27 افراد) اپنے اہل خانہ کے ساتھ 30 جنوری کو ہمیں چھوڑ دے گا، ہمیں عملے کی شدید کمی کا سامنا ہے۔

Advertisement

روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا کے مطابق 29 اکتوبر تک تقریباً 200 روسی سفارت کار امریکہ میں اپنی ملازمتوں پر تھے جن میں اقوام متحدہ میں روسی مشن کا عملہ بھی شامل تھا۔

امریکی حکومت نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ روس میں امریکی مشن کا عملہ 2017 کے اوائل میں 1200 تھا جو یکے بعد دیگرے بے دخلیوں اور پابندیوں کی وجہ سے کم ہو کر 120 رہ گیا اور سفارت خانے میں نگراں کی موجودگی کے علاوہ کسی بھی چیز کو جاری رکھنا مشکل تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اگر دشمن نے چھوٹی سی بھی غلطی کی تو ہم اسے خاک میں ملادیں گے ، ایران کی اسرائیل کو دھمکی
اسرائیلی فوج کا غزہ میں پناہ گزین اسکول پر حملہ؛ بچوں اور خواتین سمیت 22 فسلطینی شہید
متعدد اسرائیلی فوجیوں کا غزہ میں ڈیوٹی سے انکار
اسرائیلی وزیر دفاع نے دورہ امریکہ ملتوی کردیا
امریکہ کی کراچی ائیرپورٹ کے قریب دہشتگردی کی مذمت
مقبوضہ کشمیر کے انتخابات میں مودی کو عبرتناک شکست
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر