Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمرہ زائرین کے لیے زیادہ سے زیادہ عمر کی حد کی پابندی ختم

Now Reading:

عمرہ زائرین کے لیے زیادہ سے زیادہ عمر کی حد کی پابندی ختم

سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے لیے زیادہ سے زیادہ عمر کی حد کی پابندی ختم کردی ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق کورونا وبا کے پیش نظر سعودی وزارت حج و عمرہ نے بیرون ملک سے آنے والے زائرین کے لیےعمر کی حد 18 سے 50 برس تک رکھی تھی لیکن اب زائرین کے لیے زیادہ سے زیادہ عمر کی حد کی پابندی ختم کردی گئی ہے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ زیادہ سے زیادہ عمر کی حد کی پابندی ختم کیے جانے کے بعد اب دنیا بھر سے معمر افراد بھی عمرہ کے لیے آسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا وبا کے پیش نظر سعودی حکومت نے حج اور عمرہ زائرین کے لیے مختلف پابندیاں عائد کی تھیں۔ دنیا بھر میں صورت حال بہتر ہونے کے بعد سعودی حکومت کی جانب سے پابندیوں کو بتدریج ہٹایا جارہا ہے۔

چند روز قبل سعودی حکام نے مسجد نبوی میں فرض نماز کی ادائیگی کے لیے پیشگی اجازت ختم کردی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت مذہبی آزادی کیلئے سب سے بڑا خطرہ
اسرائیل کا ایران پر حملہ، ایران نے فضائی دفاعی نظام فعال کردیا
عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ ماہرین فلکیات کی پیشگوئی سامنے آگئی
افغانستان؛ طالبان کے دورِ اقتدار میں آزادی صحافت پر وار جاری
مودی سرکار کی اگنی پتھ اسکیم پر کانگریس کی کڑی تنقید
انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد سونامی الرٹ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر