Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکا کا گوام اور آسٹریلیا میں فوجی تنصیبات کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ

Now Reading:

امریکا کا گوام اور آسٹریلیا میں فوجی تنصیبات کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ

پینٹاگون کے مطابق امریکی محکمہ دفاع گوام اور آسٹریلیا میں فوجی تنصیبات کو اپ گریڈ کرے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پینٹاگون افسران کا کہنا تھا کہ محکمہ دفاع چین کو اپنا سب سے بڑا دفاعی حریف سمجھتا ہے جس کی وجہ سے اپنی توجہ اس پر مرکوز کرے گا جبکہ امریکی محکمہ دفاع گوام اور آسٹریلیا میں فوجی تنصیبات کو بھی اپ گریڈ کرے گا۔

واضح رہے کہ چین کی ترقی کا مقابلہ کرنے کے لیے امریکا، آسٹریلیا اور برطانیہ کے درمیان ایک نیا اتحاد تشکیل پایا ہے جسے آکوس کا نام دیا گیا ہے۔

یہ اتحاد ایک ایسے وقت میں بنا ہے جب چین اپنی بحریہ تشکیل دے رہا ہے جس کی وجہ سے ایشیا میں دہائیوں سے امریکی فوجی تسلط کا امتحان ہے جبکہ چین نے متنازع جنوبی چائنا سمندر میں اپنا کنٹرول مضبوط کیا ہے اور امریکا کے اہم اتحادی تائیوان کے خلاف اپنے فوجی خطرات میں بھی اضافہ کیا ہے۔

دوسری جانب پینٹاگون کا کہنا ہے کہ امریکا مشرقی وسطی میں ایران اور جہادی گروپوں کو روکنے کے لیے اپنی فوج برقرار رکھے گی جبکہ چین اور روس کو مدنظر رکھتے ہوئے امریکا اپنے فوجیوں کی تعداد اور اڈوں میں اضافہ کرے گا۔

Advertisement

یاد رہے کہ گزشتہ روز روس نے جدید ہائپر سونک کروز میزائل ’سکرون‘ کا کامیاب تجربہ کیا ہے جس نے 400 کلو میٹر دور اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے جبکہ اس میزائل کے تجربے سائنسدان اور ماہرین کافی عرصے سے مصروف تھے۔

روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سرکون نامی ہائپر سونک کروز میزائل کو جنگی جہازوں اور آبدوزوں میں نصب کیا جائے گا جس سے بحری حدود کی حفاظت مزید مضبوط اور مستحکم ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ ماہرین فلکیات کی پیشگوئی سامنے آگئی
افغانستان؛ طالبان کے دورِ اقتدار میں آزادی صحافت پر وار جاری
مودی سرکار کی اگنی پتھ اسکیم پر کانگریس کی کڑی تنقید
انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد سونامی الرٹ جاری
آتش فشاں پھٹنے سے انڈونیشیا میں سونامی الرٹ جاری
اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کیلئے ووٹنگ آج ہوگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر