Advertisement
Advertisement
Advertisement

مغربی افریقہ میں خوفناک حادثہ، 90 سے زائد افراد ہلاک

Now Reading:

مغربی افریقہ میں خوفناک حادثہ، 90 سے زائد افراد ہلاک
Advertisement

مغربی افریقہ کے ملک  سیئر لیون میں خوفناک حادثے کے سبب 90 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  سیئر لیون  کے دارالحکومت میں ایک فیول ٹینکر میں تصادم کے بعد دھماکہ ہوا ہے جس سے متعدد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

حکومت کی جانب سے ہلاکتوں سے متعلق کوئی تصدیق نہیں  کی گئی ہے تاہم مرکزی مردہ خانے کے مینیجر کا کہنا ہے کہ اب تک 91 افراد کی لاشیں  یہاں لائی جاچکی ہیں۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ فیول لے جانے والے ٹینکر کی ٹرک سے ٹکر کے باعث حادثہ پیش آیا   ۔

دھماکے کے بعد ہرطرف آگ لگ گئی ، جس کے نتیجے میں متعدد گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں  بھی نذرآتش ہوگئی ہیں۔

Advertisement

ڈیزاسٹر مینجمنٹ اہلکار کا کہنا ہے کہ اس حادثے کی خوفناکی کا اندازہ  سوشل میڈیا پر شئیر کردہ ویڈیو میں آگ کی سنگینی کو دیکھ کر بخوبی لگایا جاسکتا ہے ۔

حکام کی جانب سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’جیت گیا تو دل کا دورہ پڑے گا‘، 238 بار ہارنے والا پھر الیکشن لڑنے کیلئے تیار
مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی افواج میں خودکشیوں کا بڑھتا رحجان
غزہ جنگ: اسرائیل غذائی قلت کو بطور ہتھیار استعمال کرنے لگا
مودی سرکار میں اقتدار کی ہوس حد سے زیادہ بڑھ چکی ہے، دی ڈپلومیٹ
جرمنی کے بعد امریکہ کا بھی کیجریوال کے لیے منصفانہ، شفاف اور بروقت قانونی عمل کا مطالبہ
سری لنکا، عدالت نے بدھ راہب کو اسلاموفوبیا پر مبنی بیان پر سزا سنا دی
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر