Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی عرب میں سیکڑوں غیر قانونی ویب سائٹس بند

Now Reading:

سعودی عرب میں سیکڑوں غیر قانونی ویب سائٹس بند

سعودی حکام نے ملک بھر میں 1100 سے زائد غیر قانونی ویب سائیٹس بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سعودی عرب کے اخبار ’عکاز‘ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق سعودی اتھارٹی فار انٹلکچول پراپرٹی نے بغیر اجازت کسی دوسری ویب سائٹس کا مواد اپ لوڈ کرنے کی شکایات پر 4 ہزار 657 ویب سائٹس پر اپ لوڈ کئے گئے مواد کی چھان بین کی۔ ان میں سے 1110 کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

حکام نے سعودی عرب  کے مقامی شہریوں اور وہاں مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی کہ وہ کاپی رائٹس کا قانون نافذ کرانے میں اپنا کردار ادا کریں جہاں بھی خلاف ورزی دیکھیں فوری طور پر اس کی اطلاع دیں۔

سعودی اتھارٹی فار انٹلکچول پراپرٹی نے ہدایت کی ہے کہ تمام ویب سائٹس کو کاپی رائٹس کی پابندی کریں، کسی بھی ٹی وی کی نشریات، فلموں اور ریڈیو ٹی وی سیریز کے حقوق کی خلاف ورزی کرنے والی ویب سائٹس کے خلاف کارروائی ہو گی، اور جو بھی خلاف ورزی میں ملوث پایا جائے گا اسے کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں کاپی رائٹس سے متعلق قوانین موجود ہیں لیکن اس کے باوجود چوری کئے گئے مواد کی اپ لوڈنگ معمول کی بات سمجھی جاتتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
امریکا میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، داعش سے وابستہ 4 افراد گرفتار
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
امریکا: نیویارک سٹی میں ریکارڈ بارش سیلابی صورتحال، دو افراد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر