Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

فرانس کا ’بیجنگ سرمائی اولمپکس‘ کے سفارتی بائیکاٹ سے انکار

Now Reading:

فرانس کا ’بیجنگ سرمائی اولمپکس‘ کے سفارتی بائیکاٹ سے انکار

پیرس: فرانس نے ’بیجنگ سرمائی اولمپکس‘ کے سفارتی بائیکاٹ سے انکار کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ فرانس دیگر مغربی ممالک کی پیروی نہیں کرے گا اور فروری میں ہونے والے بیجنگ سرمائی اولمپکس کا بائیکاٹ نہیں کرے گا۔

فرانس کے وزیر تعلیم کی جانب سے جاری کردہ بیان میں مزید کہنا تھا کہ چین میں کسی بھی قسم کی ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی مذمت ہونی چاہئیے۔

یہ بھی پڑھیں: بیجنگ سرمائی اولمپکس کے سفارتی بائیکاٹ میں برطانیہ اور کینیڈا بھی شامل

دوسری جانب فرانسیسی وزیر خارجہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ فرانس کو بھی یورپی یونین کے دیگر ممالک کے ساتھ مکنہ سفارتی بائیکاٹ پر مشترکہ موقف اختیار کرنے کی ضرروت ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ امریکا، آسٹریلیا سمیت برطانیہ اور کینیڈا نے بھی اس ہفتے بیجنگ سرمائی اولمپکس کے سفارتی بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

اس حوالے سے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے اعلان کیا ہے کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس میں کسی وزیر کو نہیں بھیجا جائے گا۔

یاد رہے کہ امریکا کے سفارتی بائیکاٹ پر چین نے شدید مذمت کی ہے جبکہ چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ چین امریکی اقدام پر بھرپور ردعمل دے گا تاہم ردعمل کی تفصیل ابھی سامنے نہیں آئی ہیں۔

Advertisement

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے سفارتی بائیکاٹ کی بنیاد جھوٹ اور افواہ قرار دی ہے جبکہ انہوں نے امریکا پر کھیلوں میں غیر جانبداری کا بھی الزام عائد کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغانستان کی تباہ کن معیشت سے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
مودی کے جھوٹوں کا پلندہ بے نقاب
فلسطین میں اسرائیلی جنگ کے 200 روز مکمل، غزہ شہر کا 70 فیصد بنیادی ڈھانچہ تباہ
خارکیف میں روسی میزائل حملے سے مقامی ٹیلی ویژن کا ٹاور تباہ
برطانوی پارلیمنٹ نے پناہ گزینوں کو روانڈا بھیجنے کا بل منظور کرلیا
ملیشئین نیوی کے 2 ہیلی کاپٹرز میں تصادم، 10 افراد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر