Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

فلسطین: غزہ کی طرف اسرائیل کی “آہنی دیوار” کی تعمیر مکمل

Now Reading:

فلسطین: غزہ کی طرف اسرائیل کی “آہنی دیوار” کی تعمیر مکمل

اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ اُس نے غزہ کی طرف رکاوٹ کیلیے زیرزمین جدید ٹیکنالوجی سے لیس آہنی دیوار کی تعمیر مکمل کرلی ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے کہا کہ 2014 میں فوجیوں کو پیچھے دھکیلنے کے لیے حماس کی جانب سے سرنگ کے استعمال کے بعد جدید ٹیکنالوجی کے تحت آہنی دیوار تعمیر کی گئی ہے۔

اسرائیلی وزیردفاع بینی گینٹز نے کہا کہ بیریئر ایک جدید ٹیکنالوجی کا منصوبہ ہے جس کا مقصد حماس پر برتری حاصل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آہنی دیوار دہشت گرد تنظیم اور جنوبی اسرائیل کے شہریوں کے درمیان سنسر اور کنکریٹ ہے جس کی تعمیر مکمل کرنے میں ساڑھے تین سال کا عرصہ لگا ہے۔

وزارت دفاع نے کہا کہ بیریئر میں سینکڑوں کیمرے، ریڈار اور دیگر سینسر ہیں اور 65 کلومیٹر طویل دیوار کی تعمیر میں ایک لاکھ 40 ہزار ٹن لوہا اور اسٹیل استعمال کیا گیا۔

منصوبے کے حوالے سے کہا گیا کہ اس میں اسمارٹ فینس 6 میٹر سے زیادہ اونچا ہے اور اس میں میری ٹائم بیریئر میں سمندر سے داخل ہونے کی کوشش ناکام بنانے اور ریموٹ کنٹرول ہتھیاروں کے نظام کو ناکام بنانے کی صلاحیت ہے۔ اسرائیلی نے دیوار کی گہرائی کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا۔

Advertisement

غزہ کی مصر کے ساتھ 14 کلومیٹر طویل سرحد ہے جہاں سے فلسطینیوں کو گزرنے کی اجازت نہیں ہے اور یہ سکیورٹی خدشات کے باعث بدستور بند ہے۔ مصر نے اپنی طرف سے اسمگلنگ کے لیے استعمال ہونے والی سرنگ کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

خیال رہے کہ اسرائیل نے 2007 سے غزہ کا محاصرہ کیا ہوا کیونکہ 2007 میں غزہ میں حماس نے انتخابات میں کامیابی کے بعد حکومت بنائی تھی۔ اسرائیلی محاصرے اور مصر کی جانب سے سرحد بند ہونے کی وجہ سے غزہ کے شہریوں کو غذائی اجناس سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی قلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے جہاں 20 لاکھ سے زائد آبادی مقیم ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسرائیلی فوج کا حزب اللہ کے 40 ٹھکانوں پر حملے کا دعویٰ
غزہ پر امریکی یونیورسٹیز میں احتجاج کے دوران بڑے پیمانے پر گرفتاریاں
اردو زبان کے ممتاز شاعر رخسار ناظم آبادی نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک
دنیا بھر میں کل گلابی چاند کا نظارہ دیکھنے کو ملے گا
براعظم ایشیا، گلوبل وارمنگ کا سب سے زیادہ شکار ہونے والا خطہ
افغانستان کی تباہ کن معیشت سے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر