Advertisement
Advertisement
Advertisement

معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت پر رپورٹ جاری

Now Reading:

معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت پر رپورٹ جاری
Advertisement

سری نگر: معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت پر کشمیر میڈیا سروس نے رپورٹ جاری کی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے وحشیانہ تشدد کرکے ہزاروں کشمیریوں کو عمر بھر کے لیے معذور کردیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں پر امن مظاہروں کے دوران بھارتی فوجیوں نے بیلٹ گنز کی فائرنگ سے 200 سے زائد افراد کو عمر بھر کے لیے بصارت سے محروم کردیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج کشمیریوں کو اپاہج بنانے کے لیے ظالمانہ ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے جس میں مظاہروں اور سوگواروں پر بیلٹ گنز اور آنسو گیس کا بے دریغ استعمال بھی شامل ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت؛ ایک ماہ کے دوران 20 افراد شہید

رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج مظلوم کشمیریوں پر وحشیانہ ظلم ڈھا رہی ہے جس میں بجلی کے جھٹکے، گرم چیزوں سے جلانا، ٹانگوں کو لکڑٰ کے رولر سے کچلنا اور تفتیشی مراکز میں الٹا لٹکانا بھی شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی فوجیوں کی جانب سے محکوم کشمیریوں پر کھلونا نما بموں اور بارودی سرنگوں کا بھی استعمال کیا جارہا ہے جبکہ بیلٹ گنز کے بے دریغ استعمال سے مقبوضہ وادی میں معذور ہونے والے افراد کی تعداد میں کئی گنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق اس وقت تین ہزار سے زائد کشمیری اپنی ایک یا دونوں آنکھوں کی بصارت کھونے کے خطرے سے بھی دوچار ہیں جبکہ رپورٹ میں عالمی دنیا سے نہتے کشمیریوں کو ایک منظم طریقے سے معذوربنانے کے بھارتی حکومت کے غیر انسانی اقدام کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ نومبر میں بھارتی فوج اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے مقبوضہ وادی میں سرچ آپریشن اور مقابلوں کی آڑ میں 20 نوجوانوں کو شہید کردیا ہے جن میں سے 8 افراد وہ ہیں جنہیں جعلی مقابلوں اور دوران حراست شہید کیا گیا ہے۔

Advertisement

علاوہ ازیں گزشتہ ماہ پرامن مظاہروں کے دوران بھارتی فوج کے لاٹھی چارج، شیلنگ اور فائرنگ سے 18 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ 66 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ حراست میں لیے گئے افراد میں سے اکثریت نوجوانوں اور طلبہ کی ہے جنہیں پبلک سیفٹی ایکٹ اور اس جیسے دیگر کالے قوانین کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 1989 سے اب تک مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں 95 ہزار 917 افراد جام شہادت نوش کرچکے ہیں جن میں سے 7 ہزار 215 کو دوران حراست شہید کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں اب تک 22 ہزار سے زائد خواتین بیوہ ہوچکی ہیں جبکہ ہزاروں افراد کئی سال سے بھارت کی تحویل میں ہیں جن کے بارے میں ان کے گھر والوں کو بھی کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سری لنکا، عدالت نے بدھ راہب کو اسلاموفوبیا پر مبنی بیان پر سزا سنا دی
روس کا خرکیف پر بڑا فضائی حملہ، ایک شخص ہلاک
روس نیٹو ممالک پر حملہ نہیں کرے گا، ولادیمیر پیوٹن
بھارتی تیجس پر نحوست کا سایہ
بائیڈن کی غزہ پالیسیوں کے خلاف محکمہ خارجہ کی ایک اور اہلکار عہدے سے مستعفی
افغانستان دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ بن گیا
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر