برطانیہ میں اومیکرون وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی آنے لگی ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں ایک روز میں 633 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 1898 تک جا پہنچی ہے۔
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 15 فیصد تک جاپہنچی ہے۔
سائنسی ماہرین نے تیزی سے پھیلتے وائرس سے متعلق خبردار کیا ہے کہ اگر پابندیاں نہیں لگائی جائیں گی تو موسم سرما میں 75 ہزار جانیں جا سکتی ہیں۔
دوسری جانب حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ وائرس کے پھیلاؤ کے سبب وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی کرسمس پارٹی منسوخ کر دی گئی ہے۔
وزیر اعظم بورس جانسن نے اعلان کیا ہے کہ اومیکرون وائرس سے نمٹنے کے لیے پیر کے روز سے پلان بی پر کام کیا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News