Advertisement
Advertisement
Advertisement

2022 ونٹر اولمپلکس: امریکی سفارتی بائیکاٹ پر چین کی دھمکی

Now Reading:

2022 ونٹر اولمپلکس: امریکی سفارتی بائیکاٹ پر چین کی دھمکی
Advertisement

امریکا کی جانب سے 2022 ونٹر اولمپلکس کے سفارتی بائیکاٹ کیے جانے پر چین نے شدید مذمت کی ہے۔ امریکا نے گزشتہ روز بیجنگ سرمائی اولپمکس 2022 کے سفارتی بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔

چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ژاو لی جیان نے کہا ہے کہ چین امریکی اقدام کے خلاف بھرپور ردعمل دے گا تاہم انہوں نے ردعمل کی تفصیل بتانے سے گریز کیا۔

ترجمان ژاو لی جیان نے امریکا پر کھیلوں میں غیر جانبداری کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کا کہ مجوزہ بائیکاٹ کی بنیاد جھوٹ اور افواہوں کے سوا کچھ نہیں۔

واشنگٹن ڈی سی میں ترجمان وائٹ ہاؤس جین ساکی نے گزشتہ روز میڈیا بریفنگ میں کہا تھا کہ امریکا آئندہ برس چین میں ہونے والے سرمائی اولمپکس اور پیرا لمپکس میں کوئی سفارتی یا سرکاری وفد نہیں بھیجے گا۔

Advertisement

ترجمان وائٹ ہاؤس جین ساکی نے بتایا کہ یہ فیصلہ چین کی جانب سے سنکیانگ میں اویغور مسلمانوں کی نسل کشی اور انسانی حقوق کی دیگر خلاف ورزیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاہم ایونٹس میں شریک امریکی کھلاڑیوں کو امریکی انتظامیہ کی مکمل حمایت حاصل ہوگی۔

چین کے سپر پاور بننے اور عالمی اُفق پر روز افزوں بڑھتے اثر ورسوخ کے باعث  دونوں ملکوں کے بیچ اقتصادی اور دفاعی رقابت عروج پر ہے۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
غزہ جنگ: اسرائیل غذائی قلت کو بطور ہتھیار استعمال کرنے لگا
مودی سرکار میں اقتدار کی ہوس حد سے زیادہ بڑھ چکی ہے، دی ڈپلومیٹ
جرمنی کے بعد امریکہ کا بھی کیجریوال کے لیے منصفانہ، شفاف اور بروقت قانونی عمل کا مطالبہ
سری لنکا، عدالت نے بدھ راہب کو اسلاموفوبیا پر مبنی بیان پر سزا سنا دی
روس کا خرکیف پر بڑا فضائی حملہ، ایک شخص ہلاک
روس نیٹو ممالک پر حملہ نہیں کرے گا، ولادیمیر پیوٹن
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر