Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیوزی لینڈ: نوجوانوں کے لیے تمباکو نوشی پر تاحیات پابندی

Now Reading:

نیوزی لینڈ: نوجوانوں کے لیے تمباکو نوشی پر تاحیات پابندی

نیوزی لینڈ کی حکومت کا خیال ہے کہ اس نے تمباکو نوشی کو ختم کرنے کے لیے ایک منفرد منصوبہ بنایا ہے، 14 سال یا اس سے کم عمر والوں کے لیے تاحیات پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔

نیوزی لینڈ میں ایک نئے قانون کے تحت حکومت نے اعلان کیا کہ یہ قانون اگلے سال منظور ہوگا، سگریٹ خریدنے کی کم از کم عمر سال بہ سال بڑھتی رہے گی۔

اس کا مطلب ہے اصولی طور پر قانون کے نافذ ہونے کے کم از کم 65 سال بعد خریدار سگریٹ خرید سکتے ہیں، لیکن صرف اس صورت میں جب وہ ثابت کر سکیں کہ ان کی عمر کم از کم 80 سال ہے۔

عملی طور پر حکام کو امید ہے کہ اس سے کئی دہائیوں پہلے سگریٹ نوشی ختم ہو جائے گی، لیکن انکا یہ بھی کہنا تھا کہ تبدیلیاں وقت کے ساتھ ساتھ لائی جائیں گی تاکہ خوردہ فروشوں کو ایڈجسٹ کرنے میں مدد ملے۔

چونکہ نیوزی لینڈ میں سگریٹ خریدنے کی موجودہ کم از کم عمر 18 سال ہے، اس لیے نوجوانوں پر تاحیات سگریٹ نوشی پر پابندی کا کچھ سالوں تک کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

Advertisement

نیوزی لینڈ کی وزیرِ صحت ویرل کا کہنا ہے کہ ہرروز کسی ایسے شحص سے ملتے ہیں جو تمباکو کت زیرِ اثر تکلیف کا شکار ہوتے ہیں، انکا کہنا ہے کہ لوگوں کی موت زیادہ تر سائنس کی تکلیف کی وجہ سے ہورہی ہے اور ساینس کی تکلیف کی وجہ تمباکو ہے۔

انکا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ میں برسوں سے سگریٹ نوشی کی شرح میں مسلسل کمی آئی ہے، اب صرف 11 فیصد بالغ افراد سگریٹ نوشی کرتے ہیں اور 9 فیصد روزانہ تمباکو نوشی کرتے ہیں، مقامی ماوری میں یومیہ شرح 22 فیصد پر بہت زیادہ ہے، حکومت کے منصوبے کے تحت، ماوری میں سگریٹ نوشی کو کم کرنے میں مدد کے لیے ایک ٹاسک فورس بنائی جائے گی۔

ویرل کا کہنا تھا کہ حالیہ میں سگریٹ پر پہلے ہی بڑے ٹیکس میں اضافہ کیا جا چکا ہے اور کچھ لوگ سوال کرتے ہیں کہ ان میں مزید اضافہ کیوں نہیں کیا جاتا۔

ہم نہیں سمجھتے کہ ٹیکس میں اضافے کا کوئی اور اثر پڑے گا یہ چھوڑنا واقعی مشکل ہے اور ہمیں لگتا ہے کہ اگر ہم نے ایسا کیا تو ہم ان لوگوں کو سزا دیں گے جو سگریٹ کے عادی ہیں۔

صحت ایکسپرٹ نے کہا کہ ہم سب سگریٹ نوشی سے پاک نیوزی لینڈ چاہتے ہیں، لیکن اس سے چھوٹے کاروباروں پر بہت زیادہ اثر پڑے گا، ایسا نہیں کرنا چاہیے کہ اس عمل میں زندگیوں اور خاندانوں کو تباہ کر دیا جائے، سگریٹ نوشی سے پاک نیوزیلینڈ بنانے کا یہ راستہ نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
روس نے خلاء میں جوہری ہتھیار رکھنے کی قرارداد ویٹو کردی
بھارت میں انتخابات: مودی سرکار کا ہندوتوا نظریہ زور پکڑنے لگا
امریکہ کا طالبان رجیم کو تسلیم کرنے سے صاف انکار
دُنیا کے امیر ترین افراد کا پسندیدہ ملک کون سا ہے؟ جانیئے
بنگلہ دیش، شدید گرمی کی لہر، ہزاروں اسکول اور مدرسے بند، نماز استسقاء کے اجتماع
تائیوان، 200 سے زائد زلزلے کے جھٹکے، عمارتیں رات بھر لرزتی رہیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر