Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

برطانوی اسکول کے مسلم بچوں کی شدید سردی میں نماز پڑھنے کی وڈیو وائرل

Now Reading:

برطانوی اسکول کے مسلم بچوں کی شدید سردی میں نماز پڑھنے کی وڈیو وائرل

برطانیہ کے ایک سکول میں مسلم طلبا کی شدید ترین سردی میں کھلے مقام پر نماز ادا کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کے علاقے مانچسٹر کے نواحی علاقے اولڈہم میں واقع ایک اسکول کے باہر کی ایک وڈیو چند روز قبل منظر عام پر آئی تھی، وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسکول کے چند بچے یونیفارم میں شدید سردی میں باہر نماز ادا کررہے ہیں۔

نماز ادا کرنے والے ایک بچے نے بتایا کہ اسکول کے ایک کمرے میں ہم کافی عرصے سے نماز ادا کرتے رہے ہیں، کسی نے بھی ہمیں وہاں نماز پڑھنے سے نہیں روکا لیکن اس روز ہم جمعے کی نماز پڑھ رہے تھے کہ ایک خاتون ٹیچر نے کہا کہ انہیں یہاں نماز کی اجازت نہیں۔ یہ کہہ کر وہ کمرے کا دروازہ بند کرکے چلی گئیں۔ جس کے بعد ہم نے فیصلہ کیا کہ ہم باہر نماز پڑھ لیتے ہیں۔

واقعے کی وڈیو سامنے آنے کے بعد علاقے میں اسکول انتظامیہ کے خلاف شدید بے چینی پھیل گئی، اس حوالے سے مقامی مسلم خاتون کونسلر عروج شاہ نے کہا کہ وڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ہم نے اسکول انتظامیہ سے رابطہ کیا اور انہیں تشویش سے آگاہ کیا۔

دوسری جانب اسکول انتظامیہ نے عوامی بے چینی اور تنقید کے بعد معذرت کرلی ہے اور واقعے کی تحقیقات کی یقین دہانی کرائی ہے، اسکول انتظامیہ نے کہا ہے کہ ہم نے طلبا کو نماز کی ادائیگی سے کبھی نہیں روکا اور نہ ہی آئندہ طلبہ کو باہر نماز پڑھنے کا کہیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت مذہبی آزادی کیلئے سب سے بڑا خطرہ
اسرائیل کا ایران پر حملہ، ایران نے فضائی دفاعی نظام فعال کردیا
عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ ماہرین فلکیات کی پیشگوئی سامنے آگئی
افغانستان؛ طالبان کے دورِ اقتدار میں آزادی صحافت پر وار جاری
مودی سرکار کی اگنی پتھ اسکیم پر کانگریس کی کڑی تنقید
انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد سونامی الرٹ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر