Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بیجنگ سرمائی اولمپکس کے سفارتی بائیکاٹ میں برطانیہ اور کینیڈا بھی شامل

Now Reading:

بیجنگ سرمائی اولمپکس کے سفارتی بائیکاٹ میں برطانیہ اور کینیڈا بھی شامل

آسٹریلیا اور امریکا کے بعد برطانیہ اور کینیڈا نے بیجنگ سرمائی اولمپکس کے سفارتی بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے اعلان کیا ہے کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس میں کسی وزیر کو نہیں بھیجا جائے گا۔

دوسری جانب کینیڈٰین وزیر اعظم نے بھی بیجنگ سرمائی اولمپکس میں شرکت کے لیے کسی بھی عہدیدار کو نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: ونٹر اولمپلکس: امریکی سفارتی بائیکاٹ پر چین کی دھمکی

Advertisement

واضح رہے کہ چین میں سرمائی اولمپکس اگلے سال فروری میں منعقد ہوں جبکہ گزشتہ دنوں چین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی بنیاد پر آسٹریلیا اور امریکا سمیت برطانیہ اور کینیڈا نے بھی سفارتی بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

یاد رہے کہ امریکا کے سفارتی بائیکاٹ پر چین نے شدید مذمت کی ہے جبکہ چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ چین امریکی اقدام پر بھرپور ردعمل دے گا تاہم ردعمل کی تفصیل ابھی سامنے نہیں آئی ہیں۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے بائیکاٹ کی بنیاد جھوٹ اور افواہ قرار دی ہے جبکہ انہوں نے امریکا پر کھیلوں میں غیر جانبداری کا بھی الزام عائد کیا ہے۔

خیال رہے کہ چین کے سپر پاور بننے اور عالمی اُفق پر روز افزوں بڑھتے اثر ورسوخ کے باعث دونوں ملکوں کے بیچ اقتصادی اور دفاعی رقابت عروج پر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف پی سی سی آئی نے وویمن چیمبرز کی ممبر شپ فیس میں 50 فیصد کمی کر دی
قومی بیٹر اعظم خان گھٹنے اور کالف مسل کی تکلیف میں مبتلا
ویمنز ون ڈے، سری لنکن ٹیم نے نئی تاریخ رقم کردی
نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ مواقع دیں گے، بابر اعظم
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی سیریز، کپتانوں نے ٹرافی کی رونمائی کر دی
پاکستان اسپورٹس بورڈ میں کی گئیں تعیناتیاں اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر