Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی فوج کی فائرنگ سے 13 بے گناہ کانکن ہلاک

Now Reading:

بھارتی فوج کی فائرنگ سے 13 بے گناہ کانکن ہلاک

بھارتی ریاست ناگا لینڈ میں فورسز نے فائرنگ کرکے 13 بے گناہ کان کنوں کو ہلاک کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست ناگا لینڈ کے ضلع مون کے گاؤں تیرو میں کوئلے کی کان میں کام کرنے والے کانکن ایک وین میں سوار ہوکر اپنے گھر واپس جارہے تھے کہ بھارتی فوج نے ان پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 13 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

خلاف توقع کئی گھنٹوں بعد بھی کانکن گھر واپس نہ پہنچے تو ان کے عزیزوں نے ان کی تلاش شروع کردی، اسی دوران انہیں وین سے اپنے پیاروں کی لاشیں ملیں۔

کانکنوں کی لاشیں ملنے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی اور احتجاج شروع ہوگیا، مشتعل افراد نے کئی گاڑیوں کو آگ لگادی جس میں ایک فوجی گاڑی بھی شامل تھی، پرتشدد واقعات میں ایک فوجی بھی ہلاک ہوا ہے۔

ناگا لینڈ کے وزیر اعلیٰ نے تصدیق کی ہے کہ بھارتی فورسز نے کانکنوں کو مقامی گوریلا حریت پسند سمجھ کر ہلاک کیا ہے، انہوں نے علاقے کے لوگوں سے پر امن رہنے کی اپیل کی ہے ۔

Advertisement

واضح رہے کہ ناگا لینڈ بھارت کی ان ریاستوں میں شامل ہوتا ہے جو معدنیات کی دولت سے سے مالا مال ہے، علاقے میں کئی دہائیوں سے بھارت سے آزادی کی مسلح تحریک چل رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت مذہبی آزادی کیلئے سب سے بڑا خطرہ
اسرائیل کا ایران پر حملہ، ایران نے فضائی دفاعی نظام فعال کردیا
عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ ماہرین فلکیات کی پیشگوئی سامنے آگئی
افغانستان؛ طالبان کے دورِ اقتدار میں آزادی صحافت پر وار جاری
مودی سرکار کی اگنی پتھ اسکیم پر کانگریس کی کڑی تنقید
انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد سونامی الرٹ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر