Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

یورپ میں کورونا وائرس کے علاج کیلیے فائزر کی ٹیبلٹ کی منظوری

Now Reading:

یورپ میں کورونا وائرس کے علاج کیلیے فائزر کی ٹیبلٹ کی منظوری

یورپی یونین میں ادویات کے نگران ادارے نے کورونا وائرس کے علاج کے لیے فائزر کی گولی ’’پیکسلووِڈ‘‘ کی منظوری دے دی ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق آج بروز جمعرات کو کورونا کے علاج کے لیے یورپ میں منظور ہونے والی یہ پہلی گولی ہے۔

تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پیکسلووِڈ ایسے مریضوں کے لیے جو کورونا سے شدید متاثر ہوسکتے ہیں، ہسپتال میں داخلے اور اموات میں کمی کا باعث بنی ہے۔

اس کے علاوہ یہ گولی غالباً اومیکرون ویریئنٹ کے خلاف بھی مؤثر ہے۔

Advertisement

پیکسلووِڈ گولی کی منظوری کو وبائی مرض کورونا کے خاتمے کے لیے ممکنہ طور پر ایک بہت بڑا قدم سمجھا جارہا ہے کیونکہ یہ ہسپتال کے بجائے گھر پر کھائی جا سکتی ہے۔

یورپی میڈیسنز ایجنسی (ای ایم اے) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیکسلووڈ منہ کے ذریعے دی جانے والی پہلی اینٹی وائرل دوا ہے جس کی کورونا وائرس کے علاج کے لیے یورپی یونین میں استعمال کی سفارش کی جاتی ہے۔ ہم نے اومیکرون اور کورونا وائرس کی دیگر اقسام کے خلاف پیکسلووڈ کی افادیت کے امید افزا ثبوت بھی دیکھے ہیں۔

ای ایم اے نے کہا ہے کہ اس نے پیکسلووڈ کو کورونا وائرس کے علاج کے لیے ان بالغوں میں استعمال کرنے کی سفارش کی ہے جنہیں اضافی آکسیجن کی ضرورت نہیں ہے اور جن کا بیماری سے شدید متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہمیشہ جواں نظر آنا چاہتے ہیں تو یہ معمولی ساعمل اپنائیں
خواتین معالج سے علاج موت کے خطرے کو کم کرتا ہے، تحقیق
بے وقت کی بھوک میں کیا کھائیں، جو صحت بڑھائے
کافی پینے کے ان نقصانات سے واقف ہیں؟
40 دن صرف مالٹے کا جوس پینے والی خاتون کے ساتھ اچانک کیا ہوا؟ ڈاکٹر حیران
کئی بیماریوں میں مفید ناریل کا پانی پینے کے یہ 5 بڑے فائدے جان لیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر