رسم و رواج کی منسوخی کے بعد امارات میں شادیوں کا 11 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

ابوظہبی: سال 2020 میں اماراتیوں نے شادی کا 11 سالہ ریکارڈ توڑ دیا جبکہ اس سال 18 اعشاریہ 4 فیصد زائد شادیاں ریکارڈ کی گئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شماریات کے وفاقی مرکز کے مطابق سال 2020 امارات میں شادی کے خواہش مند افراد کے لیے خوش قسمت ثابت ہوا کیونکہ اس سال شادیوں میں 18 اعشاریہ 4 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
امارات کے ادارہ شماریات کے مطابق سال 2020 میں مملکت میں 17 ہزار 653 شادیاں ریکارڈ کی گئی ہیں جبکہ سال 2019 میں 14 ہزار 909 شادیوں کا اندراج ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات 2 سال کے لیے سلامتی کونسل کا غیرمستقل رکن منتخب
رپورٹ کے مطابق سال 2020 میں 2 ہزار 744 شادیاں 2019 کے مقابلے میں زیادہ ریکارڈ کی گئی ہیں جس کی شرح 18 اعشاریہ 4 فیصد بنتی ہے۔
ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ شادی کی رسم و رواج کی منسوخی اور ان پر آنے والی لاگت ختم ہوجانے کے بعد امارات میں شادی کے رجحان میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ سب سے زیادہ نکاح امارات کے شہر ابوظہبی میں 37 فیصد ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
اماراتی ادارہ شماریات کے مطابق 28 اعشاریہ 7 فیصد نکاح دبئی، 12 اعشاریہ 8 فیصد شارجہ، 8 اعاریہ 3 فیصد راس الخیمہ، 7 اعشاریہ 1 فیصد عجمان، 4 اعشاریہ 8 فیصد الفجیرہ اور 1 اعشاریہ 3 فیصد ام القیوین میں نکاح ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات میں 2708 نئے کورونا کیسز رپورٹ
رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ نکاح 20 سال سے 24 سال کے عمر کے جوڑوں کے ریکارڈ کیے گئے ہیں جبکہ 14 اعشاریہ 3 فیصد نکاح صرف سال 2020 کے اگست کے مہینے میں رجسٹر کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کے ادارہ شماریات کی جانب سے یہ رپورٹ گزشتہ روز پیش کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

