Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

فلپائن نے بھارت سے اینٹی شپ میزائل خریدنے کا معاہدہ کرلیا

Now Reading:

فلپائن نے بھارت سے اینٹی شپ میزائل خریدنے کا معاہدہ کرلیا

فلپائن نے اپنی بحریہ کے لیے بھارت سے اینٹی شپ میزائل خریدنے کا معاہدہ طے کرلیا ہے۔ بھارت سے خریدے جانے والے ان میزائل سسٹمز کی مجموعی قیمت 375 ملین ڈالر بنتی ہے۔

ساحلی علاقوں میں نصب کیے جانے والے ان میزائلوں سے سمندر میں دشمن بحری جہازوں کو نشانہ بنایا جا سکے گا۔

فلپائن کے وزیر دفاع ڈیلفن لورینزانا نے گزشتہ رات گئے ایک ٹویٹ کیا کہ بھارت اور فلپائن کی حکومتوں کے مابین طے پانے والے اس معاہدے کے تحت ان اینٹی شپ میزائل سسٹمز کی تین بیٹریاں بھارت کی ایک نجی دفاعی کمپنی براہموس ایرواسپیس فراہم کرے گی۔

ساتھ ہی براہموس ایرواسپیس کی طرف سے لاجسٹک سپورٹ کی مد میں فلپائنی بحریہ کے اہلکاروں کو ان اینٹی شپ میزائلوں کی دیکھ بھال اور انہیں چلانے کی تربیت بھی دی جائے گی۔

Advertisement

ساحلی علاقوں میں نصب کیے جانے والے یہ میزائل ان دشمن یا غیر ملکی بحری جہازوں کو دور رکھنے کے لیے استعمال کیے جائیں گے جو فلپائن کے 200 سمندری میل کے علاقے پر پھیلے ہوئے اقتصادی زون میں بلا اجازت داخل ہونے کی کوشش کریں گے۔

بھارت فلپائن کو جو میزائل سسٹم فراہم کرے گا اس کی خریداری کے بارے میں بات چیت 2017ء سے مختلف مراحل میں جاری تھی مگر اس میں فلپائن کے بجٹ سے متعلق فیصلوں اور کورونا وائرس کی عالمی وبا جیسے عوامل کے باعث مسلسل تاخیر ہوتی رہی۔

بھارت کے ساتھ اینٹی شپ میزائل سسٹم خریدنے کا جو معاہدہ اب طے پایا ہے وہ فلپائن کے اس پانچ سالہ پروگرام کا حصہ ہے جس کا مقصد ملکی افواج کو جدید تر بناتے ہوئے ان کی دفاعی اہلیت میں اضافہ کرنا ہے۔ فلپائنی حکومت کے مطابق 300 بلین پیسو (5.85 بلین ڈالر) مالیت کا یہ دفاعی پروگرام اس وقت اپنے آخری مراحل میں ہے۔

اِس سے قبل فلپائن نے 2018ء میں ملکی بحریہ کے لیے پہلی بار بحری دفاعی میزائل بھی خریدے تھے جو اسرائیلی ساختہ اسپائک ای آر میزائل تھے۔

Advertisement

فلپائن کی مسلح افواج کے پاس موجودہ عسکری ساز و سامان میں سے کچھ جنگی بحری جہاز دوسری عالمی جنگ کے زمانے کے ہیں اور کچھ وہ ہیلی کاپٹر ہیں جو امریکا نے ویت نام کی جنگ میں استعمال کیے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکہ کا طالبان رجیم کو تسلیم کرنے سے صاف انکار
دُنیا کے امیر ترین افراد کا پسندیدہ ملک کون سا ہے؟ جانیئے
بنگلہ دیش، شدید گرمی کی لہر، ہزاروں اسکول اور مدرسے بند، نماز استسقاء کے اجتماع
تائیوان، 200 سے زائد زلزلے کے جھٹکے، عمارتیں رات بھر لرزتی رہیں
اسرائیلی فوج کا حزب اللہ کے 40 ٹھکانوں پر حملے کا دعویٰ
غزہ پر امریکی یونیورسٹیز میں احتجاج کے دوران بڑے پیمانے پر گرفتاریاں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر