Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعظم بورس جانسن نے  مسلم رکن پارلیمنٹ نصرت غنی کے دعوؤں کی انکوائری کا حکم دیا

Now Reading:

وزیر اعظم بورس جانسن نے  مسلم رکن پارلیمنٹ نصرت غنی کے دعوؤں کی انکوائری کا حکم دیا

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے  مسلم رکن پارلیمنٹ نصرت غنی کے دعوؤں کی انکوائری کا حکم دیا ہے۔

یاد رہے کہ نصرت غنی نے دعوی کیا تھا  کہ 2020 میں وزیر کے طور پر ان کی برطرفی کی وجہ ان کے عقیدے کو قرار دیا تھا۔

خبر ایجنسی سے مطابق کنزرویٹو ایم پی نے انکوائری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف اتنا چاہتی ہیں کہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیا جائے۔

کنزرویٹو چیف وہپ مارک اسپینسر نے کہا کہ یہ دعوے مکمل طور پر غلط ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محترمہ نصرت غنی ان کا حوالہ دے رہی ہیں اور وہ ان کے الزامات کو ہتک آمیز سمجھتے ہیں۔

Advertisement

کابینہ کے دفتر کی نئی انکوائری اس وقت سامنے آئی ہے جو وزیر اعظم کے لیے ایک مشکل ہفتہ ہوسکتا ہے کیوںلہ حکومتی احاطے میں ہونے والے اجتماعات کی رپورٹ کی متوقع تکمیل کے ساتھ  کورونا وائرس کی پابندیاں نافذ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مسلمان ہونے کی وجہ سے وزارت سے فارغ کیا گیا، برطانوی خاتون رکن پارلیمنٹ کا الزام

واضح رہے کہ برطانوی خاتون رکن پارلیمنٹ کا الزام ہے کہ انہیں مسلمان ہونے کی وجہ سے وزارت سے فارغ کیا گیا۔

سابق جونیئر ٹرانسپورٹ منسٹر نصرت غنی نے کہا تھا کہ انہیں وزیر اعظم بورس جانسن کی کنزرویٹو حکومت میں وزارتی ملازمت سے برطرف کیا گیا تھا کیونکہ ان کا مسلم عقیدہ ساتھیوں کو بے چین کر رہا تھا۔

انتالیس سالہ نصرت غنی کا کہنا تھا کہ  انہیں وہپ جو پارلیمانی ڈسپلن کا نفاذ کرنے والے ہیں انہوں نے بتایا تھا کہ ان کی “مسلمانیت” کو ایک مسئلے کے طور پر اٹھایا گیا تھا۔

‘مجھے بتایا گیا کہ ڈاؤننگ اسٹریٹ میں ردوبدل کے اجلاس میں ‘مسلمانیت’ کو ‘مسئلہ’ کے طور پر اٹھایا گیا تھا، کہ میری ‘مسلم خاتون وزیر’ کا درجہ ساتھیوں کو بے چین کر رہا تھا’۔

Advertisement

خیال رہے کہ کنزرویٹو پارٹی کو پہلے بھی اسلامو فوبیا کے الزامات کا سامنا رہا ہے اور گزشتہ سال مئی میں ایک رپورٹ میں اس پر تنقید کی گئی تھی کہ اس نے مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک کی شکایات سے کیسے نمٹا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کینیا: ہیلی کاپٹر حادثے میں آرمی چیف سمیت 10 فوجی افسران ہلاک
دبئی میں بارشوں کے بعد سبز بادل نمودار؛ ویڈیو وائرل
اسرائیلی حملہ ناکام بنانے کے بعد تہران سے پروازیں بحال
بھارت مذہبی آزادی کیلئے سب سے بڑا خطرہ
اسرائیل کا ایران پر حملہ، ایران نے فضائی دفاعی نظام فعال کردیا
عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ ماہرین فلکیات کی پیشگوئی سامنے آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر