Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عرب عسکری اتحاد کا یمن جیل حملے سے لاتعلقی کا اظہار

Now Reading:

عرب عسکری اتحاد کا یمن جیل حملے سے لاتعلقی کا اظہار

عرب عسکری اتحاد کی جانب سے یمن کی جیل پر کیے گئے فضائی حملے سے لاتعلقی کا اظہار کیا گیا ہے۔

شمال مغربی یمن میں واقع حوثی باغیوں کے گڑھ صعدہ کی جیل پہ کیے گئے حملے کی ذمہ داری سعودی عسکری اتحاد پر عائد کی گئی ہے تاہم سعودی حکومت کا کہنا ہے کہ اس کارروائی میں عرب عسکری اتحاد کا کوئی کردار نہیں ہے۔

عرب عسکری اتحاد کی طرف سے بھی ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ جیل اس کی ٹارگٹ لسٹ میں ہی شامل نہیں تھی۔

یمن میں حکومت کی رِٹ بحال کرنے کے لیے قائم عرب عسکری اتحاد کی افواج نے حراستی مرکز کو نشانہ بنانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے ایسی میڈیا رپورٹس کو جھوٹ قرار دیا ہے۔

Advertisement

عرب نیوز کے مطابق عرب عسکری اتحاد نے کہا ہے کہ اس طرح کی غلط خبریں ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا پھیلاتی ہے جو دنیا کو دھوکا دینے کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔

حوثی باغیوں کے وزیر صحت طہٰ المتوکل نے کہا تھا کہ بمباری کے نتیجے میں جیل میں موجود 70 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ درجنوں زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

اقوام متحدہ نے بھی یمن کی جیل پر ہوئے فضائی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم تمام فریقین کو یہ یاد دلاتے ہیں بے گناہ شہریوں اور شہری تنصیبات پر حملے بین الاقوامی انسانی قانون کی سنگین خلاف ورزی میں شمار ہوتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت مذہبی آزادی کیلئے سب سے بڑا خطرہ
اسرائیل کا ایران پر حملہ، ایران نے فضائی دفاعی نظام فعال کردیا
عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ ماہرین فلکیات کی پیشگوئی سامنے آگئی
افغانستان؛ طالبان کے دورِ اقتدار میں آزادی صحافت پر وار جاری
مودی سرکار کی اگنی پتھ اسکیم پر کانگریس کی کڑی تنقید
انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد سونامی الرٹ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر