Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکا کا حوثی باغیوں کو دوبارہ دہشتگرد قرار دینے پر غور

Now Reading:

امریکا کا حوثی باغیوں کو دوبارہ دہشتگرد قرار دینے پر غور

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ وہ حوثی باغیوں کو دوبارہ دہشت گرد تنظیم قرار دینے پر سوچ بچار کر رہے ہیں۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق صدر بائیڈن نے یہ بیان گزشتہ روز وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران دیا۔

واضح رہے کہ پیر کو حوثیوں نے متحدہ عرب امارات پر ڈرون حملہ کیا تھا جس کے بعد متحدہ عرب امارات اور سعودی حکومت کے کئی ماہ پرانے مطالبے کو تقویت ملی ہے کہ امریکا حوثیوں کو دہشت گرد تنظیم قرار دے۔

یمن کے زیادہ تر حصوں پر قابض حوثی ملیشیا نے حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی جس میں تین افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Advertisement

متحدہ عرب امارات کے مطابق حملے میں ڈرون اور میزائل کا استعمال کیا گیا اور تیل کے ڈپو اور بین الاقوامی ایئرپورٹ پر آگ لگائی گئی۔

صدر جو بائیڈن نے صدارتی منصب سنبھالنے کے بعد حوثیوں کو عالمی دہشت گردوں کی فہرست سے خارج کر دیا تھا جبکہ ان کی حکومت امن مذاکرات شروع کرنے اور یمن میں آٹھ سالہ طویل جنگ کو ختم کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔

گزشتہ روز امریکی وزیر دفاع لائڈ آسٹن نے ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ محمد بن زید سے بات چیت میں امارات کی سلامتی کے لیے یکجہتی کا اظہار کیا تھا۔

دوسری جانب امدادی اداروں کو شکایت ہے کہ حوثیوں کو دہشت گرد قرار دینے سے امریکی اداروں کا رابطہ محدود ہو جائے گا اور یمن میں فلاحی کام کرنا مزید پیچیدہ ہو جائے گا۔

متحدہ عرب امارات بھی اتحادی ممالک کا رکن ہے جنہوں نے یمن میں 2015ء میں شروع ہونے والی خانہ جنگی کو ختم کرنے کی غرض سے مداخلت کی تھی۔ اس سے ایک سال قبل 2014ء میں حوثیوں نے ملک کے دارالحکومت صنعا پر قبضہ کرکے منتخب صدر کو زبردستی عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

Advertisement

یمن جنگ کے دوران حوثیوں نے سعودی عرب پر کئی مرتبہ ڈرون اور میزائل حملے کیے اور خلیج میں تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت میں انتخابات: مودی سرکار کا ہندوتوا نظریہ زور پکڑنے لگا
امریکہ کا طالبان رجیم کو تسلیم کرنے سے صاف انکار
دُنیا کے امیر ترین افراد کا پسندیدہ ملک کون سا ہے؟ جانیئے
بنگلہ دیش، شدید گرمی کی لہر، ہزاروں اسکول اور مدرسے بند، نماز استسقاء کے اجتماع
تائیوان، 200 سے زائد زلزلے کے جھٹکے، عمارتیں رات بھر لرزتی رہیں
اسرائیلی فوج کا حزب اللہ کے 40 ٹھکانوں پر حملے کا دعویٰ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر