Advertisement

یو اے ای کے وزیر خارجہ کا دبئی ایکسپو میں پاکستان پویلین کا دورہ

دبئی: متحدہ عرب امارات کے خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے دبئی ایکسپو 2020 میں پاکستان پویلین کا دورہ کیا ہے۔

پاکستان پویلین میں شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کا استقبال متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر افضل محمود نے کیا جبکہ اس موقع پر شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے ابوظہبی میں دہشت گردانہ حملے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی شہری کی موت پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے جاں بحق ہونے والے پاکستانی شہری کی میت کی وطن واپسی اور اس حادثے میں زخمی ہونے والے مزید دو پاکستانی شہریوں کے علاج کے لیے ہر ممکنہ مدد کی یقین دہانی کروائی۔

وزیر خارجہ نے ابوظہبی میں ہونے والے دہشت گردی کے گھناؤنے حملے پر پاکستانی حکومت کی جانب سے یکجہتی کے اظہار کو سراہا، انہوں نے دبئی ایکسپو 2020 میں ملک کی صلاحیت کو موثر طریقے سے پیش کرنے پر پاکستان ایکسپو ٹیم کی بھی تعریف کی۔

پاکستانی سفیر افضل محمود نے سانحہ ابو ظہبی پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کی قیادت اور عوام کے ساتھ حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے بھی مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

افضل محمود نے حوثی باغیوں کی بے گناہ عوام کونشانہ بنانے اور بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی جبکہ انہوں نے حملے کا نشانہ بننے والے  پاکستانی شہریوں کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کیا۔

پاکستانی سفیر نے زخمیوں کی امداد پر متحدہ عرب امارات کی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دبئی ایکسپو میں پاکستان ایکسپو ٹیم کو بھرپور تعاون فراہم کرنے پر بھی ان کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا ابوظہبی کے ولی عہد سے ٹیلیفونک رابطہ، ڈرون حملے کی مذمت

Advertisement

واضح رہے کہ دبئی ایکسپو 2020 متحدہ عرب امارات میں جاری ہے جبکہ یہ ایونٹ عالمی وبا کورونا وائرس کے باوجود دنیا کے سب سے بڑے ایونٹ میں شمار کیا جاتا ہے اور یہ ایونٹ اس نوعیت کا مشرق وسطی میں منعقد ہونے والا پہلا تجارتی میلہ ہے۔

دبئی ایکسپو 2020 کا افتتاح گذشتہ سال کیا گیا تھا جس میں 192 ممالک شرکت کررہے ہیں جبکہ یہ ایونٹ 31 مارچ 2022 تک جاری رہے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
امریکا: نیویارک سٹی میں ریکارڈ بارش سیلابی صورتحال، دو افراد ہلاک
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
جنسی اسکینڈل پر کارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، محل چھوڑنے کا حکم
فلسطینی قیدیوں سے غیر انسانی سلوک ، انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے ویڈیو پوسٹ کردی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version