Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسرائیلی پولیس نے فلسطینی شہری کا گھر مسمار کر دیا

Now Reading:

اسرائیلی پولیس نے فلسطینی شہری کا گھر مسمار کر دیا

اسرائیلی پولیس نے آج فلسطینی شہریوں کو بیت المقدس کے قریب شیخ جراح کے علاقے میں واقع ایک متنازع جائیداد سے بے دخل کرکے اسے مسمار کردیا۔

اے ایف پی نیوزایجنسی کے مطابق رواں ہفتے کے آغاز میں شیخ جراح کے علاقے میں مختلف عمارتوں کے مکینوں کا اسرائیلی پولیس افسران کے ساتھ تنازع ہوا تھا۔

علاقے میں مقیم صالحیہ خاندان کے افراد کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ جائیداد 1967ء سے پہلے خریدی تھی جبکہ اس خاندان کے دعووں کے خلاف اسرائیلی ریاست کی جانب سے عدالت میں دلائل دیے گئے ہیں۔

بیت المقدس کی بلدیہ نے2017ء میں باضابطہ طور پر اسکول کی تعمیر کے مقصد کے لیے اس عمارت کو ضبط کرلیا تھا۔ گزشتہ سال بیت المقدس کی ایک عدالت نے بلدیہ کے حق میں فیصلہ دے کر بے دخلی کی اجازت دے دی تھی۔

Advertisement

متاثرہ خاندان عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کے بعد  فیصلے کا انتظار کررہا ہے تاہم جج نے بے دخلی کے حکم کو جاری رکھا۔

اسرائیلی پولیس اور بلدیہ کے آج دیے گئے ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ خاندان کے عوامی جگہ پر غیر قانونی قبضے نے مشرقی بیت المقدس کے سینکڑوں بچوں کو تعلیمی خدمات حاصل کرنے سے روک دیا ہے جو بلدیہ انہیں فراہم کرنا چاہتی ہے۔

واضح رہے کہ مشرقی بیت المقدس کے علاقے میں درجنوں فلسطینی خاندان یہودی آباد کار تنظیموں کی جانب سے بے دخلی کے خطرات سے دوچارہیں۔

ان علاقوں میں مقیم ہزاروں شہریوں کو امتیازی سلوک اور پالیسیوں کے باعث عمارتیں مسمار کیے جانے کا خوف ہے جبکہ فلسطینیوں کے لیے اب وہاں نئے گھر بنانا یا پہلے سے موجود مکانات کی تعمیر و توسیع انتہائی مشکل کر دی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مدینہ منورہ میں عمرہ و زیارت فورم کی سرگرمیاں
روس نے خلاء میں جوہری ہتھیار رکھنے کی قرارداد ویٹو کردی
بھارت میں انتخابات: مودی سرکار کا ہندوتوا نظریہ زور پکڑنے لگا
امریکہ کا طالبان رجیم کو تسلیم کرنے سے صاف انکار
دُنیا کے امیر ترین افراد کا پسندیدہ ملک کون سا ہے؟ جانیئے
بنگلہ دیش، شدید گرمی کی لہر، ہزاروں اسکول اور مدرسے بند، نماز استسقاء کے اجتماع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر