Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہانگ کانگ؛ چوہوں میں کورونا کی موجودگی پر ہزاروں جانور ہلاک کردیئے گئے

Now Reading:

ہانگ کانگ؛ چوہوں میں کورونا کی موجودگی پر ہزاروں جانور ہلاک کردیئے گئے

ہانگ کانگ میں پالتو جانوروں کی دکان میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد وہاں فروخت کے لیے رکھے ہزاروں جانوروں کو ہلاک کردیا گیا۔

ہانک کانگ کے حکام کے مطابق شہر میں پالتو جانوروں کی خرید و فروخت کے لیے مشہور ایک دکان کا ملازم کورونا کا شکار ہوا تھا، ملازم میں کورونا کے ڈیلٹا ویرینٹ کی تشخیص ہوئی تھی۔

ملازم میں کورونا کی تصدیق کے بعد ہانک کانگ کے حکام نے دکان میں آنے والے تمام افراد اور وہاں جانوروں کی بھی ٹیسٹنگ کی۔

ہانک کانگ کے حکام کا کہنا ہے کہ دکان میں زیادہ تر ہیمسٹرز (پالتو چوہوں کی ایک قسم ) میں کورونا وائرس پایا گیا ہے، یہ تمام پہیمسٹرز چند روز قبل ہی ہالینڈ سے درآمد کئے گئے تھے۔

ہانک کانگ کے محکمہ زراعت فشریز اور جنگلی حیات نے کہا ہے کہ شہر میں ہیمسٹرز کی فروخت اور چھوٹے ممالیہ جانوروں کی درآمد پر پابندی رہے گی۔

Advertisement

امریکا میں وبائی بیماریوں کے روک تھام سے متعلق مرکز کا ماننا ہے کہ تحقیق بتاتی ہے کہ جانور کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کوئی کردار ادا نہیں کرتے ۔ اس کے باوجود ہانگ کانگ کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے جانوروں اور انسانوں کے درمیان منتقلی کو رد نہیں کیا جاسکتا۔

محکمہ زراعت، فشریز اور جنگلی حیات کے سربراہ لیونگ سیئو فائی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پالتو جانوروں کے مالکان کو اپنی صحت کی حفاظت کا خاص خیال رکھنا ہوگا، اپنے جانوروں کو کھانا کھلانے کے بعد پنے ہاتھ ضرور دھوئیں اور جانوروں کو ہر گز نہ چومیں۔

ہانک کانگ میں تحفظ صحت کے مرکز کے منتظم ایڈن سوئی کا کہنا ہے کہ ہم اس امکان کو خارج نہیں کر سکتے کہ دکاندار درحقیقت ہیمسٹرز سے متاثر ہوا تھا۔

اس حوالے سے اونٹاریو ویٹرنری کالج کے ڈاکٹر اسکاٹ ویس کا کہنا ہے کہ اب تک کی تحقیق کے مطابق کورونا وائرس سب سے پہلے جانروروں سے ہی انسانوں میں پھیلا اور پھر اس نے وبا کی شکل اختیار کرلی۔ منکس واحد جانور ہیں جس میں پہلے انسانوں سے وائرس منتقل ہوا اور اس نے واپس پھیلا دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت مذہبی آزادی کیلئے سب سے بڑا خطرہ
اسرائیل کا ایران پر حملہ، ایران نے فضائی دفاعی نظام فعال کردیا
عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ ماہرین فلکیات کی پیشگوئی سامنے آگئی
افغانستان؛ طالبان کے دورِ اقتدار میں آزادی صحافت پر وار جاری
مودی سرکار کی اگنی پتھ اسکیم پر کانگریس کی کڑی تنقید
انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد سونامی الرٹ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر