Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

یمن، حوثیوں نے اماراتی بحری جہاز واپس کرنے کا اقوام متحدہ کا مطالبہ مسترد کردیا

Now Reading:

یمن، حوثیوں نے اماراتی بحری جہاز واپس کرنے کا اقوام متحدہ کا مطالبہ مسترد کردیا

یمن میں موجود حوثی باغیوں نے اقوام متحدہ کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے بحری جہاز کو چھوڑنے کا مطالبہ مسترد کر دیا ہے۔

عرب نیوز کے مطابق آج حوثی ملیشیا کے عہدیدار حسین العزی حوثی نے اقوام متحدہ کے جہاز کو چھوڑنے کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے ایک بار پھر اپنے اِس دعوے کو دہرایا کہ جہاز عرب اتحاد کے لیے ہتھیار لے کر جا رہا تھا۔

حوثی ملیشیا کے عہدیدار حسین العزی حوثی نے اماراتی بحری جہاز کو چھوڑنے کا مطالبہ کرنے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا اور اقوام متحدہ پر عوامی رائے کو گمراہ کرنے کا الزام بھی عائد کیا۔

واضح رہے کہ حوثی باغیوں نے 3 جنوری کو یمن کے سقطریٰ جزیرے سے سعودی بندرگاہ جازان تک طبی سامان لے جانے والے اماراتی کارگو جہاز پر قبضہ کر لیا تھا۔

Advertisement

اس کے جواب میں یمن کے فوجیوں نے اتحادی فضائیہ کی مدد سے جمعے اور ہفتے کو مارب شہر کے جنوب اور مغرب میں نئے پہاڑی مقامات کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

یمن کی وزارت دفاع اور مقامی میڈیا کے مطابق مارب کے جنوب میں مارب ڈسٹرکٹ میں حوثیوں کی پناہ گاہوں پر نہایت شدت سے حملے کیے گئے ہیں۔

رواں سال کے آغاز سے اب تک حوثیوں کو اس وقت زبردست دھچکے لگے جب یمن افواج نے تیل کی دولت سے مالا مال صوبے شبوہ کے تین اضلاع کا کنٹرول سنبھال لیا اور بعد میں ضلع حرب میں پیش قدمی کی۔

عرب اتحاد نے آج یمنی شہریوں پر زور دیا کہ وہ مارب اور البیضا کو حرب، بیحان اور اوسیلان اضلاع سے ملانے والی مرکزی سڑکوں سے نہ گزریں۔ انہوں نے ان علاقوں کو آپریشنز کے علاقے ڈکلیئر کیا ہے۔

Advertisement

عرب اتحاد نے مزید کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں البیضا اور مارب صوبوں میں 60 فضائی حملوں میں 345 حوثی باغیوں ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ان کی 37 گاڑیاں تباہ ہوئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت مذہبی آزادی کیلئے سب سے بڑا خطرہ
اسرائیل کا ایران پر حملہ، ایران نے فضائی دفاعی نظام فعال کردیا
عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ ماہرین فلکیات کی پیشگوئی سامنے آگئی
افغانستان؛ طالبان کے دورِ اقتدار میں آزادی صحافت پر وار جاری
مودی سرکار کی اگنی پتھ اسکیم پر کانگریس کی کڑی تنقید
انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد سونامی الرٹ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر