Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہم پر دولت ٹیکس لگایا جائے، کروڑ پتی افراد کا مطالبہ

Now Reading:

ہم پر دولت ٹیکس لگایا جائے، کروڑ پتی افراد کا مطالبہ

دنیا بھر کے درد مند امراء نے مطالبہ کیا ہے کہ اُن پر دولت ٹیکس لگایا جائے۔ سو سے زائد کروڑ پتی افراد کے اس مطالبے کی کئی بین الاقوامی تنظیموں نے بھی حمایت کی ہے۔

سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر امیر افراد کی نمائندہ تنظیموں کے گروپ ’’دی پیٹریوٹک ملینیئرز‘‘ کی طرف سے ایک کھلا خط ڈیووس ایجنڈا کی نسبت سے جاری کیا گیا ہے۔

اس خط پر دستخط کرنے والے امراء میں امریکی فلم پروڈیوسر اور ڈزنی خاندان کی وارث ایبی گیل ڈزنی، ڈنمارک کی ایرانی نژاد ارب پتی کاروباری شخصیت جعفر شالچی، امریکی بزنس مین نک ہاناؤر اور آسٹریا کی طالبہ مارلینے اینگل ہورن بھی شامل ہیں جو اربوں یورو کا کاروبار کرنے والے بہت بڑے جرمن کیمیکلز اور صنعتی گروپ بی اے ایس ایف کے وارثوں میں سے ایک ہیں۔

جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے مطابق انتہائی امیر افراد کی ’’مُحب وطن کروڑ پتی‘‘، ’’انسانیت کے حامی کروڑ پتی‘‘ اور ’’مجھ پر ابھی ٹیکس لگائیے‘‘ نامی تنظیموں پر مشتمل گروپ نے مختلف ممالک کی حکومتوں سے امراء پر ابھی ٹیکس لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Advertisement

برطانوی امدادی ادارے آکسفیم نے کہا ہے کہ اگر یہ دولت ٹیکس نافذ کر دیا جائے تو حاصل ہونے والی آمدنی سے امراء اور غرباء کے درمیان بہت زیادہ فرق کو کم کیا جا سکتا ہے اور دنیا بھر میں صحت عامہ اور تعلیم جیسی بنیادوں سہولتوں کے لیے بہت زیادہ اضافی وسائل بھی دستیاب ہوں گے۔

آکسفیم نے ان 100 سے زائد امراء کے مطالبے کی حمایت میں اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ اگر دنیا بھر کے کروڑ پتی افراد پر سالانہ 2 فیصد کی شرح سے اور ارب پتی افراد پر 5 فیصد کی شرح سے نیا دولت ٹیکس لگا دیا جائے تو ہر سال 2.52 ٹریلین ڈالر جمع ہو سکتے ہیں۔

اپنے اِس کھلے خط میں ان امراء نے لکھا ہے کہ عالمی سطح پر ارب پتی اور کروڑ پتی شخصیات کی دولت پر یہ نیا ٹیکس اس لیے ضروری ہے کیونکہ موجودہ ٹیکس نظام منصفانہ نہیں ہے۔

خط میں مزید تحریر ہے کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران دنیا نے اگر کورونا وائرس کی وبا کے باعث بے تحاشا مصائب اور تکالیف کا سامنا کیا ہے تو اِسی عرصے میں ہماری دولت میں صرف اضافہ ہی ہوا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسرائیلی فوج کا حزب اللہ کے 40 ٹھکانوں پر حملے کا دعویٰ
غزہ پر امریکی یونیورسٹیز میں احتجاج کے دوران بڑے پیمانے پر گرفتاریاں
اردو زبان کے ممتاز شاعر رخسار ناظم آبادی نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک
دنیا بھر میں کل گلابی چاند کا نظارہ دیکھنے کو ملے گا
براعظم ایشیا، گلوبل وارمنگ کا سب سے زیادہ شکار ہونے والا خطہ
افغانستان کی تباہ کن معیشت سے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر