Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

شام میں بے یار مددگار لوگ میزائل سے ہیٹر کا کام لینے لگے

Now Reading:

شام میں بے یار مددگار لوگ میزائل سے ہیٹر کا کام لینے لگے

شام : مسلسل خانہ جنگی کے باعث سردیوں کے موسم میں لوگوں نے گرمائش حاصل کرنے کے لیے میزائل کو ہی ہیٹر بنا لیا۔

 خبر ایجنسی کے مطابق صوبے ادلب کے شہر جسر ال شُغر میں اسعد العبید نامی شخص نے اپنے گھر میں میزائل کو ری سائیکل کرکے اسے ہیٹر میں بدل دیا ہے۔

شامی شہری اسعد العبید کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملک میں مسلسل جنگ کے باعث یہاں کے لوگ ہیٹرخریدنے کی سکت نہیں رکھتے اسی لیے بچے اور خواتین سمیت دیگر افراد علاقے میں گرے ہوئے میزائل اور راکٹ ڈھونڈتے رہتے ہیں کہ آیا کوئی ایسا ہو جو پھٹا نہ ہو۔

اسعد کا کہنا تھا کہ انہیں بھی یہ میزائل گھر کے پاس سے ملا جسے انہوں نے قریبی لوہار سے ہیٹر میں تبدیل کروا لیا۔

یاد رہے کہ مقامی لوہار 28 سے 32 سینٹی میٹر فاصلہ رکھ کر راکٹ اور میزائلوں کو احتیاط سے خالی کرکے انہیں ہیٹر کے طور پر استعمال کے قابل بناتے ہیں، جبکہ میزائل کے بارود کو وہاں کے کان کن سرنگ کی تعمیر یا پتھر توڑنے کے لیے خرید لیتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت مذہبی آزادی کیلئے سب سے بڑا خطرہ
اسرائیل کا ایران پر حملہ، ایران نے فضائی دفاعی نظام فعال کردیا
عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ ماہرین فلکیات کی پیشگوئی سامنے آگئی
افغانستان؛ طالبان کے دورِ اقتدار میں آزادی صحافت پر وار جاری
مودی سرکار کی اگنی پتھ اسکیم پر کانگریس کی کڑی تنقید
انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد سونامی الرٹ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر