Advertisement
Advertisement
Advertisement

میکسیکو سٹی میں کورونا سے اموات میں ریکارڈ اضافہ، تعداد 3 لاکھ سے تجاوز کر گئی

Now Reading:

میکسیکو سٹی میں کورونا سے اموات میں ریکارڈ اضافہ، تعداد 3 لاکھ سے تجاوز کر گئی

 میکسیکو سٹی میں کورونا سے سے ہونے والی اموات 3 لاکھ سے تجاوز کرگئیں، جو کہ دنیا بھر میں وبائی امراض کے دوبارہ سر اٹھانے کے بعد دنیا کی سب سے زیادہ تعداد میں سے ایک ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق دنیا بھر میں عالمی وباء سے متاثر ہونے والے میکسیکو سٹی پانچویں نمبر پر ہے۔

دنیا بھر میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملکوں میں امویکا پہلے نمبر پر ہے جہاں 8 لاکھ 36 ہزار اموات ہوئی ہیں، اس کے بعد برازیل جہاں 6 لاکھ 19 ہزار اموات، بھارت میں 4 لاکھ 83 ہزاراور روس میں 3 لاکھ 14 ہزار اموات ہوئی ہیں۔

وسطی امریکی ملک میں گزشتہ روز 28 ہزار 23  نئے انفیکشن ریکارڈ کیے گئے، جو کہ وبائی امراض کے آغاز کے بعد سے دوسرے نمبر پر ہے، جس کے بعد کیسز کی تعداد چار ملین سے زیادہ ہوگئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اومیکرون کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے طبی ماہرین کے پانچ مطالبات

Advertisement

وزارت صحت نے بتایا کہ میکسیکو میں مارچ 2020 سے اب تک سرکاری طور پر 300,101 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں، جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی 168 افراد کی اموات بھی شامل ہیں۔

صدر اینڈریس مینوئل لوپیز اوبراڈور نے اس ہفتے وبائی مرض میں بحالی کو تسلیم کیا لیکن ہر قسم کی پابندی کو مسترد کردیا۔

واضح رہے کہ دنیا کے مشہور سیاحتی مقامات میں سے ایک میکسیکو سٹی نے اپنی سرحدیں کھلی رکھی ہیں اور آنے والے مسافروں سے کسی ٹیسٹ یا ویکسینیشن پاس کی ضرورت نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
امریکا: نیویارک سٹی میں ریکارڈ بارش سیلابی صورتحال، دو افراد ہلاک
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
جنسی اسکینڈل پر کارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، محل چھوڑنے کا حکم
فلسطینی قیدیوں سے غیر انسانی سلوک ، انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے ویڈیو پوسٹ کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر