Advertisement
Advertisement
Advertisement

نریندر مودی کو اپنی توہین ہضم نہ ہوئی، باپ بیٹے کو گرفتار کروادیا

Now Reading:

نریندر مودی کو اپنی توہین ہضم نہ ہوئی، باپ بیٹے کو گرفتار کروادیا

بھارتی پولیس نے نریندر مودی کی توہین کے الزام میں مقبوضہ کشمیر سے باپ اور بیٹے کو گرفتار کرلیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوری کے علاقے دہریاں میں پولیس نے سوشل میڈٰیا پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف ویڈیو پوسٹ کرنے پر باپ اور بیٹے کو گرفتار کرلیا ہے۔

Advertisement

رپورٹ کے مطابق دہریاں سے تعلق رکھنے والے شوکت حسین اوراس کے والد سلام دین کو فیس بک پر وزیر اعظم نریندر مودی کے بارے میں ایک توہین آمیز ٹک ٹاک اپ لوڈ کرنے پر بی جے پی کے کارکنوں کی شکایت پر گرفتار کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ اس ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر بی جے پی کے حمایتوں نے پولیس کے پاس مقدمہ درج کرایا جس پر ضلع کے علاقے چنگس سے تعلق رکھنے والے باپ بیٹے کوگرفتار کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ ویڈیو میں وزیر اعظم مودی کے خلاف توہین آمیز اور قابل اعتراض الفاظ موجود تھے۔

Advertisement

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی زبان پھسل گئی تھی اور ان کے منہ سے ’بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ‘ کی جگہ ’بیٹی بچاؤ بیٹی پٹاؤ‘ نکل گیا تھا جس کے بعد سوشل میڈٰیا پر ان کا خوب مزاق بنایا گیا۔

Advertisement

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین نے ان کی خوب کلاس لی اور مزاحیہ میمز کی بھرمار سے مودی کی شامت آگئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
امریکا: نیویارک سٹی میں ریکارڈ بارش سیلابی صورتحال، دو افراد ہلاک
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
جنسی اسکینڈل پر کارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، محل چھوڑنے کا حکم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر