Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہزاروں میل طویل دیو ہیکل برفانی تودے کے سفر کی دلچسپ رُوداد

Now Reading:

ہزاروں میل طویل دیو ہیکل برفانی تودے کے سفر کی دلچسپ رُوداد

دیو ہیکل برفانی تودہ A68 جس کا رقبہ 6000 مربع کلومیٹر یا 2300 اسکوائر میل تھا، جولائی 2017ء میں انٹارکٹیکا (قطب جنوبی) سے ٹوٹ کر الگ ہوا تھا اور 2021ء تک اِس تودے کا نام و نشان بھی مٹ چکا تھا۔

یہ برفانی تودہ جب پگھلنا شروع ہوا تو روزانہ کی بنیاد پر سمندر میں تقریباً ڈیڑھ ارب ٹن سے زیادہ تازہ پانی کا اضافہ کر رہا تھا۔

لیڈز یونیورسٹی کی ایک ٹیم سیٹلائٹ سے اکٹھے کیے گئے ڈیٹا کی مدد سے اس دیوہیکل برفانی تودے کے تمام سفر کا جائزہ لے چکی ہے جس کے دوران ایک ٹریلین ٹن برف کا یہ متحرک اور لمحہ بہ لمحہ سُکڑتا جزیرہ انٹارکٹیکا سے رخ بدلتا ہوا بحر منجمد جنوبی سے گزرا اور شمال کی جانب جاتے جاتے بحر اوقیانوس جنوبی میں اُتر گیا۔

لیڈز یونیورسٹی کی ٹیم نے ڈیٹا کی مدد سے یہ بھی معلوم کیا ہے کہ اس جائنٹ آئس برگ کے سفر میں ساڑھے تین سال کے دوران برف کس رفتار سے پگھل رہی تھی۔ اس سفر کا سب سے اہم اور آخری حصہ وہ تھا جب A68 نامی تودہ برطانوی جنوبی جارجیا کے گرم پانیوں میں داخل ہو رہا تھا۔

Advertisement

لیڈز یونیورسٹی کی ڈاکٹر این براکمین نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو بتایا کہ ایسا لگتا ہے کہ جیسے جیسے A68 خشکی کے قریب آ رہا تھا اس نے کچھ دیر کے لیے سمندر کی تہہ کو بھی چھوا۔

ڈاکٹر این براکمین کے ساتھی محقق پروفیسر انڈریو شیفرڈ کے مطابق اس میگا برگ کی موٹائی بھی کم ہو رہی تھی جو 150 میٹر سے لے کر 141 میٹر تک تھی۔

اپریل 2021ء تک A68 نامی یہ برفانی تودہ بے شمار چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں بٹ چکا تھا لیکن اس تودے کے ماحولیاتی اثرات بہت دیر تک باقی رہیں گے۔

برطانوی انٹارکٹک سروے نے  A68کے مکمل خاتمے سے قبل اس کی سطح پر نمودار ہونے والی تبدیلیاں دیکھنے کے لیے روبوٹ گلائیڈرز بھی استعمال کیے۔

Advertisement

ماہر علمِ بحریات پروفیسر جیرانٹ ٹارلنگ کہتے ہیں کہ ابھی اس ڈیٹا کو مکمل طور پر جانچا تو نہیں جا سکا لیکن یہ واضح ہے کہ سمندی نباتات خصوصا فائٹوپلینکٹن اسپیشیز میں واضح تبدیلی آ رہی تھی جس کی وجہ اس برفانی تودے سے خارج ہونے والا حیاتیاتی مواد تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مدینہ منورہ میں عمرہ و زیارت فورم کی سرگرمیاں
روس نے خلاء میں جوہری ہتھیار رکھنے کی قرارداد ویٹو کردی
بھارت میں انتخابات: مودی سرکار کا ہندوتوا نظریہ زور پکڑنے لگا
امریکہ کا طالبان رجیم کو تسلیم کرنے سے صاف انکار
دُنیا کے امیر ترین افراد کا پسندیدہ ملک کون سا ہے؟ جانیئے
بنگلہ دیش، شدید گرمی کی لہر، ہزاروں اسکول اور مدرسے بند، نماز استسقاء کے اجتماع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر