Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

یوکرائن تنازع، روس کو جارحیت سے روکنے کیلیے نئی جرمن دھمکی

Now Reading:

یوکرائن تنازع، روس کو جارحیت سے روکنے کیلیے نئی جرمن دھمکی

نئی جرمن وزیر خارجہ اینا لینا بیئربوک نے روس کو خبردار کیا ہے کہ یوکرائن پر جارحیت کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

اپنے پہلے دورہ یوکرائن کے موقع پر جرمن وزیر خارجہ اینا لینا بیئربوک کہا کہ وہ یوکرائن اور روس کے مابین جاری تنازع کا پرامن سفارتی حل چاہتی ہیں۔

  یوکرائنی دارالحکومت کییف میں اپنے یوکرائنی ہم منصب دیمتری کولیبا سے ملاقات کے بعد ایک پریس کانفرنس میں اینا لینا بیربوک کا کہنا تھا کہ جرمنی یوکرائن اور تمام یورپ کی سلامتی کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے گا۔

جرمن وزیر خارجہ نے روس کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر اُس نے یوکرائن پر کوئی نیا حملہ کیا تو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Advertisement

اینا لینا بیئربوک نے کہا کہ کسی بھی جارحیت پر روس کو اقتصادی، سیاسی اور حکمت عملی کے حوالے سے بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ اُن کا کہنا تھا کہ اس تنازع کے خاتمے کے لیے سفارتکاری ہی واحد حل ہے۔

جرمن وزیر خارجہ کییف میں قیام کے دوران وہاں تعینات سکیورٹی و تعاون کی یورپی تنظیم کے مبصرین اور یوکرائنی صدر سے ملاقات کے بعد روس کا دورہ بھی کریں گی۔

اینا لینا بیئربوک کل ماسکو میں اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے بھی ملاقات کریں گی۔ اُن کے مطابق وہ تنازع کے حل کے لیے فریقین کا نقطہء نظر جاننا چاہتی ہیں۔

روس نے مشرقی یوکرائن سے متصل اپنی سرحدوں پر فوج کی بھاری نفری تعینات کر رکھی ہے جس کی وجہ سے خطے میں صورتحال کشیدہ ہے۔

گزشتہ ہفتے جنیوا میں روس اور امریکا کے مذاکرات بھی بے نتیجہ ہی ختم ہوگئے تھے۔

Advertisement

 یوکرائن پر گزشتہ ہفتے ہوئے ایک سائبر حملے کی وجہ سے حالات میں مزید تناؤ پیدا ہوگیا ہے اِس کے علاوہ ایسی انٹیلیجنس رپورٹ بھی منظر عام پر آئی تھیں کہ روسی فوج روس نواز باغیوں کے زیر قبضہ یوکرائنی علاقوں میں سبوتاژ کا ڈرامہ رچا کر حملے کا بہانہ تلاش کر رہی ہے۔

تاہم روس نے کہا ہے کہ اُس کا یوکرائن پر حملے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ روس کا الزام ہے کہ مغربی دفاعی اتحاد نیٹو بہانے سے یورپ کی مشرقی سرحدوں پر اپنی عسکری موجودگی میں اضافہ کرنا چاہتا ہے۔

آج بھی ماسکو میں میڈیا سے گفتگو میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے دہرایا کہ وہ نیٹو سے تحریری ضمانت چاہتے ہیں کہ وہ یوکرائن یا کسی بھی سابق سوویت ریاست میں اپنی فوج یا عسکری آلات نصب نہیں کرے گا جبکہ مغربی دفاعی اتحاد نیٹو اِس روسی مطالبے کو پہلے ہی کئی مرتبہ مسترد کر چکا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت مذہبی آزادی کیلئے سب سے بڑا خطرہ
اسرائیل کا ایران پر حملہ، ایران نے فضائی دفاعی نظام فعال کردیا
عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ ماہرین فلکیات کی پیشگوئی سامنے آگئی
افغانستان؛ طالبان کے دورِ اقتدار میں آزادی صحافت پر وار جاری
مودی سرکار کی اگنی پتھ اسکیم پر کانگریس کی کڑی تنقید
انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد سونامی الرٹ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر